مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 284 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 284

مجموعہ اشتہارات ۲۸۴ جلد دوم اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ چند ہفتہ میں ان پر عذاب نازل کرے مگر ہماری طرف سے ایک برس کی ہی میعاد ہوگی۔اب اس سے ان کا منہ پھیر نا اپنے دروغگو ہونے کا اقرار کرنا ہے۔اے شیخ بٹالوی صاحب آپ تسلی رکھیں کہ اگر آپ اپنی قسم میں بچے ہوں گے تو کوئی عذاب نازل نہیں ہوگا۔لیکن اگر قسم میں کوئی چھپی ہوئی بے ایمانی ہوگی تو خدا تعالیٰ آپ کو ضرور سزا دے گا تا دوسرے مولوی عبرت پکڑیں۔مگر یہ شرط ضروری ہوگی کہ قسم کھانے سے پہلے آپ جلسہ و قسم میں چپ بیٹھ کر برابر دو گھنٹے تک میری وہ وجوہات سنیں جو میں اپنے الہام اور پیشگوئی کے صحت وقوع کے بارے میں بیان کروں گا اور آپ کو اختیار نہیں ہوگا کہ کچھ چون و چرا کریں بلکہ میت کی طرح عالم خاموشی میں رہ کر سنتے رہیں گے اور پھر اٹھ کر اسی عبارت کے ساتھ جو آپ اشتہار میں لکھ چکے ہیں تین مرتبہ قسم کھا ئیں گے اور ہم آمین کہیں گے۔صرف اس قدر عبارت میں تبدیلی ہوگی کہ بجائے فوراً کے ایک برس کا نام لیں گے۔اور اگر اب آپ نے پہلو تہی کی اور بے ہودہ شرائط اور پیچ در پیچ حیلہ حوالے کی باتوں کو شروع کر دیا جیسا کہ آپ کی عادت ہے تو سب پر کھل جائے گا کہ آپ کی نیت صحیح نہیں ہے اور آپ اپنی پہلی شامت اعمال کی محافظت میں لگے ہوئے ہیں۔غرض یہ ہمارا آخری اشتہار ہے۔اگر آپ اپنی ملا نہ حیلہ بازیوں سے باز نہ آئے تو ہم آپ کے ساتھ وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے اور نہ پھر ہم آپ کو مخاطب کریں گے۔مجھے بہت افسوس ہوا کہ آپ بھی گنگا بشن کی طرح روپیہ کے لالچ میں پڑ گئے۔غالباً آپ پہلے ایسے نہیں ہوں گے نہ معلوم کیا کیا حاجتیں پیش آئیں۔لے اے شیخ صاحب! یہ سزا اور عذاب جو تم کے بعد ایک برس تک آپ پر وارد ہو گا اس میں معجزانہ شرط ہم نے رکھ دی ہے کہ وہ ایسا عذاب ہو کہ آپ نے اپنی پہلی زندگی میں اس کا مزہ نہ چکھا ہو۔خواہ زمین سے ہو خواہ آسمان سے اور خواہ آپ کی مالی حالت پر وارد ہو اور خواہ عزت پر اور خواہ جان پر۔اور خواہ اس عرصہ میں ہمارے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی اور عظیم الشان اور فوق العادت نشان ظاہر ہو جائے جس سے ہزار ہا لوگ آپ پر لعنت بھیجیں اور آپ کے منہ پر تھوکیں کہ اس نے شرارت اور خیانت سے صادق کا مقابلہ کیا۔مگر ہر ایک عذاب فوق العادت ہونا ضروری ہوگا۔منہ یکم مئی ۹۷ء