مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 283 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 283

مجموعہ اشتہارات ۲۸۳ (124) جلد دوم م حسین رنگ اش بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ گرا باش مرسین يَا قَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَ لَنْ يُخلف الله وَعْدَة۔اشتہار واجب الاظہار شیخ محمد حسین بٹالوی اڈیٹر اشاعۃ السنہ کا ایک اشتہار جس پر تاریخ کوئی نہیں اور جس کا یہ عنوان ہے ( الہامی قاتل مرزا غلام احمد الخ) میری نظر سے گزرا شیخ صاحب کا یہ اشتہار بھی ان بیجا نیش زنیوں اور مفتریا نہ حملوں سے بھرا ہوا ہے کہ جو ہمیشہ وہ اپنی سرشت اور خاصیت کی وجہ سے کیا کرتے ہیں۔لیکن اس وقت اُن نا پاک اتہامات کا جواب دینا ضروری نہیں۔ہم ان کے دشمن اسلام رسالہ کے نکلنے کے منتظر ہیں۔تب انشاء اللہ كَمَا حَقَّهُ ان شیطانی وساوس کو دور کیا جائے گا بالفعل جس مطلب کے لئے یہ اشتہار شائع کیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ شیخ صاحب مقدم الذکر اپنے اشتہار میں لکھتے ہیں کہ لیکھرام والی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔اور نیز ارقام فرماتے ہیں کہ میں اس بارے میں قسم کھانے کے لئے طیار ہوں مگر ایک برس کی میعاد سے ڈرتے ہیں۔ایسا نہ ہو کہ اس قدر مدت میں مر جائیں یا کوئی اور عذاب نازل ہو جائے لیکن میں مکرر اُن کو سمجھاتا ہوں کہ ایک ایسے شخص کے ساتھ کہ اپنی ذکر کردہ میعاد کی بنیاد الہام کٹھہراتا ہے ضد کرنا حماقت ہے۔صاحب الہام کے لئے الہام کی پیروی ضروری ہوتی ہے ہاں النمل : ۴۷ الحج: ۴۸