مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 256 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 256

مجموعہ اشتہارات ۲۵۶ جلد دوم سے شدھ ہوتا ہے۔اگر چاہیں تو قبول کریں کہ شدھ ہونے کا طریق صرف اسلام ہے جس میں داخل ہوکر انسان قادر خدا کے ساتھ باتیں کرنے لگتا ہے زندہ خدا کا مزہ اسی دن آتا ہے اور اسی دن اس کا پتہ لگتا ہے جب انسان لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کا قائل ہوتا ہے اس خدا کے سوا باقی سب بیہودہ قصے ہیں کہ لوگوں کی غلطیوں سے قوموں میں رواج پاگئے ہیں۔توریت اور قرآن کا ایک خدا ہے انجیل نے بھی اُسی خدا کی طرف بلایا ہے۔مگر افسوس کہ عیسائیوں نے اس خدا کو چھوڑ دیا ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام بے شک خدا کا ایک پیارا نبی تھا۔نہایت اعلیٰ درجہ کے صفات اپنے اندر رکھتا تھا۔نیک تھا۔برگزیدہ تھا۔خدا سے ملا ہوا تھا۔لیکن خدا نہیں تھا۔اسلام کا سچا اور قادر خدا ہمیشہ اپنے زندہ نشان دکھلاتا ہے۔اس خدا کا تابع ہرگز یہ نہیں کہتا کہ میرے خدا کی قدرتیں آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئی ہیں سوزندہ خدا پر ایمان لاؤ جس کی پُر زور طاقتیں اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہو۔اسی خدا کا دامن پکڑو کہ جو ایسے عجائبات تم میں ظاہر کر رہا ہے ھے یار غالب شو که تا غالب شوی نکتہ۔یہ نکتہ بھی یادر ہے کہ نشان دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک قولی نشان اور دوسرے فعلی نشان سوخدا نے تین مہینہ کے عرصہ میں یہ دونوں قسم کے نشان لاہور میں ظاہر کئے۔جلسہ مذاہب میں اس عاجز کے مضمون کی قبولیت اور فوق العادت عظمت ظاہر کر کے قولی نشان دکھلایا۔اور لیکھر ام کودنیا سے اُٹھا کر فعلی نشان دکھلایا۔اگر ہزار برس تک کی کتابیں بھی تلاش کرو تو ایسی پیشگوئی کی نظیر نہیں ملے گی جس کی بنیا دایسی شائع کردہ تحریروں پر ہو جو ہر ایک قوم کی نظر کے سامنے اور اُن کے قبضہ میں ہوں۔اور پھر اپنے تمام پہلوؤں کے ساتھ اُسی میعاد میں اُسی دن اُسی وقت میں اسی صورت میں پوری ہوگئی ہو۔فقط الملتمس خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی ۲۲ مارچ ۱۸۹۷ء در مطبع ضیاء الاسلام طبع شد به مقام قادیان - بقلم خود منظور محمد ( یا شتہار جی کے دو ملوں پر ہے) تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۶۴ تا ۷۵)