مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 257 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 257

مجموعہ اشتہارات ۲۵۷ جلد دوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ قرآن شریف کی آیت اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْاوَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ خدا ان کے ساتھ ہے جو اس سے ڈرتے ہیں اور جو نیکی کرنا اُن کا اصول ہے آج میں نے ایک مضمون از طرف ایک صاحب گنگا بشن نام پر چه پنجاب سما چار۳ را پریل ۱۸۹۷ء میں پڑھا ہے۔صاحب راقم نے اخبار مذکور میں اپنا پتہ صرف یہ لکھا ہے ”ڈریل ماسٹر ریلوے پولیس، “یہ پتہ کچھ پورا معلوم نہیں ہوتا۔اس لئے مناسب سمجھا گیا کہ اُن کا جواب چھاپ کر شائع کر دیا جائے۔مگر وہ جو اپنی تحریر مطبوعہ میں ظاہر کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک خط ڈاک میں براہِ راست میری طرف روانہ کیا ہے۔وہ خط مجھ کو نہیں پہنچا شاید کیا سبب ہوا۔بہر حال اس اخبار کے ذریعہ سے مجھ کو صاحب راقم کے منشاء سے اطلاع مل گئی ہے۔لہذا ذیل میں جواب لکھتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ یہ جواب اراپریل ۱۸۹۷ء کی میعاد کے اندر بلکہ کئی دن پہلے اُن کو مل جائے گا۔لالہ گنگا بشن صاحب میرے اس اشتہار کے جواب میں جس میں میں نے ایسے شخصوں میں سے کسی کو قسم کھانے کے لئے بلایا تھا جو میری قتل کی سازش پر دلی یقین رکھتا ہو۔تحریر فرماتے ہیں کہ میں قسم کھانے کو تیار ہوں مگر اس بارے میں تین شرطیں ٹھہراتے ہیں (۱) ایک یہ کہ مجھے جو النحل: ۱۲۹