مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 248
مجموعہ اشتہارات ۲۴۸ 120 جلد دوم بسم الله الرّحمنِ الرَّحِيم عریضہ بعالی خدمت گورنمنٹ عالیہ انگریزی اس عریضہ میں پہلے یہ گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ میں کون ہوں۔سو مختصر عرض یہ ہے کہ میں اس نواح کے ایک رئیس اور سر کار انگریزی کے بچے خیر خواہ کا بیٹا ہوں جن کا نام میرزا غلام مرتضیٰ تھا جن کا ذکر رئیسان پنجاب مسٹر گریفن میں موجود ہے۔وہ گورنمنٹ کے وفا دار تھے جنہوں نے ۱۸۵۷ء میں پچاس گھوڑوں سے معہ سواروں کے سرکار انگریزی کو مدد دی۔اور وہ اس ضلع میں ہر یک موقعہ مدد کے وقت سرکار انگریزی کو کام آتے رہے ہیں اور ہر یک مدد کے کام میں اپنی حیثیت کے موافق اس ضلع میں ان کا قدم سبقت رکھتا تھا۔اور حکام وقت اُن کو بڑے لطف اور مہربانی کی نظر سے دیکھتے تھے۔اور گورنر جنرل کے دربار میں ان کو کرسی ملتی تھی اور ۵۷ء کی خیر خواہی کے عوض سرکار انگریزی نے ان کو انعام بھی دیا تھا۔تیموں کے گذر پر جو گورداس پورہ کے قریب واقع ہے۔جب باغیوں کا عبور ہوا تو اُن مفسدوں کے مقابلہ میں جن لوگوں نے سپاہیانہ بہادری دکھلا ئی تھی اُن میں سے میرا حقیقی بھائی میرزا غلام قادر مرحوم تھا۔جس کو اس شجاعت پر خوشنودی مزاج کی حکام کی طرف سے چٹھیاں ملی تھیں۔اور میں بذات خود سترہ برس سے سرکار انگریزی کی ایک ایسی خدمت میں مشغول ہوں کہ درحقیقت وہ ایک ایسی خیر خواہی گورنمنٹ عالیہ کی مجھ سے ظہور میں آئی کہ میرے بزرگوں سے زیادہ ہے۔اور وہ یہ کہ میں نے بیسیوں کتابیں عربی اور فارسی اور اردو میں اس غرض سے تالیف کی ہیں کہ اس گورنمنٹ محسنہ سے ہرگز جہاد درست نہیں بلکہ سچے دل سے اطاعت کرنا ہر ایک