مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 245 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 245

مجموعہ اشتہارات ۲۴۵ جلد دوم۔نویں پیشگوئی قادیان کے ایک ہندو بشمبر داس نام کے ایک فوجداری مقدمہ کے متعلق تھی۔یعنی بشمبر داس بقید ایک سال مقید ہو گیا تھا۔اور اس کے بھائی شرمپت نام نے جو سرگرم آریہ ہے مجھ سے دعا کی التجا کی تھی اور نیز یہ پوچھا تھا کہ اس کا انجام کیا ہوگا۔میں نے دعا کی اور کشفی نظر سے میں نے دیکھا کہ میں اس دفتر میں گیا ہوں جہاں اس کی قید کی مسل تھی۔میں نے اس مسل کو کھولا اور برس کا لفظ کاٹ کر اس کی جگہ چھ مہینے لکھ دیا اور پھر مجھے الہام الہی سے بتلایا گیا کہ مسل چیف کورٹ سے واپس آئے گی اور برس کی جگہ چھ مہینہ رہ جائیگی لیکن بری نہیں ہوگا۔چنانچہ میں نے یہ تمام کشفی واقعات شرمیت آریہ کو جواب تک زندہ موجود ہے نہایت صفائی سے بتلا دیئے اور جب میں نے بتلایا اور بعینہ وہ باتیں ظہور میں آگئیں تو اس نے میری طرف لکھا کہ آپ خدا کے نیک بندہ ہواس لئے اس نے آپ پر غیب کی باتیں ظاہر کر دیں۔پھر میں نے براہین احمدیہ میں یہ تمام الہام اور کشف شائع کر دیا۔یہ شخص شرمیت نہایت متعصب آریہ ہے جس کو میرے خیال میں آریہ مذہب کی حمایت میں خدا کی بھی کچھ پرواہ نہیں۔مگر بہر حال خدا نے اس کو میرا گواہ بنا دیا۔اگر میں نے اس قصہ میں ایک ذرہ جھوٹ بولا ہے تو وہ قسم کھا کر ایک اشتہار اس مضمون کا شائع کر دے کہ میں پر میشر کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ بیان سراسر جھوٹ ہے۔اور اگر جھوٹ نہیں تو میرے پر ایک برس تک سخت عذاب نازل ہو۔پس اگر اس پر وہ فوق العادت عذاب نازل نہ ہوا کہ خلقت بول اٹھے کہ یہ خدا کا عذاب ہے۔تو مجھے جس موت سے چاہو ہلاک کرو۔اس میں میری طرف سے یہ شرط ہے کہ انسان کے ذریعہ سے وہ عذاب نہ ہو محض بلا واسطہ آسمانی عذاب ہو۔یہ تو ممکن ہے کہ یہ شخص قوم کی رعایت سے یوں ہی انکار کر دے یا بغیر اس قسم پیش کردہ کے اشتہار بھی دے دے۔کیونکہ میں نے اس قوم میں خدا کا خوف نہیں پایا۔مگر ممکن نہیں کہ وہ قسم کھاوے اگر چہ دوسرے آریہ اس کو ہلاک کر دیں۔لیکن اگر قسم کھا لے تو خدا کی غیرت ایک بھاری نشان دکھائے گی ایسا نشان دکھائے گی کہ دنیا میں فیصلہ ہو جائے گا۔اور زمین آسمانی نور سے بھر جائے گی۔میرے اور بھی بہت نشان ہیں۔اگر لکھے جائیں تو ایک کتاب بن جائے گی۔میں جانتا