مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 244 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 244

مجموعہ اشتہارات ۲۴۴ جلد دوم۔پانچویں پیشگوئی میں نے اپنے لڑ کے محمود کی پیدائش کی نسبت کی تھی کہ وہ اب پیدا ہوگا۔اور اس کا نام محمود رکھا جائے گا اور اس پیشگوئی کی اشاعت کے لئے سبز ورق کے اشتہار شائع کئے گئے تھے جو اب تک موجود ہیں اور ہزاروں آدمیوں میں تقسیم ہوئے تھے۔چنانچہ وہ لڑکا پیشگوئی کی میعاد میں پیدا ہوا اور اب نویں سال میں ہے۔ششم۔چھٹی پیشگوئی شریف کے بارے میں جومیرا تیسرا لڑکا ے کی گئی تھی اور رسالہ نورالحق میں پیش از وقت خوب شائع ہوگئی تھی۔چنانچہ اس کے موافق لڑکا پیدا ہوا جواب خدا کے فضل سے چند روز تک دوسرے سال کو ختم کرنے والا ہے۔ہفتم۔ساتویں پیشگوئی اشتہار ۱۸۸۶ء میں دلیپ سنگھ کے بارے میں تھی جو وہ قصد پنجاب سے ناکام رہے گا۔اور صدہا ہندو اور مسلمانوں کو عام جلسوں میں یہ پیشگوئی سُنا دی گئی تھی۔ہشتم۔آٹھویں پیشگوئی جلسہ مذاہب کے نتیجہ میں تھی کہ اس میں میرا مضمون غالب رہے گا۔اور یہ اشتہارات لاہور اور دوسرے مقامات میں پیش از وقت ہزاروں ہندو و مسلمانوں میں تقسیم کر دیئے گئے تھے۔اب سول ملٹری کو پوچھو۔آبزرور سے سوال کرو۔اور مشیر ہند اور وزیر ہند اور پیسہ اخبار اور صادق الاخبار اور سراج الاخبار اور مخبر دکن کو ذرہ غور سے پڑھوتا معلوم ہو کہ کس زور سے الہام الہی نے اپنی سچائی ظاہر کی۔ا حاشیہ۔بعض جاہل محض جہالت سے یہ شبہ پیش کرتے ہیں کہ جب پہلے لڑکے کا اشتہار دیا تھا اس وقت لڑکی کیوں پیدا ہوئی۔مگر وہ خوب جانتے ہیں کہ اس اعتراض میں وہ سراسر خیانت کر رہے ہیں۔اگر وہ بچے ہیں تو ہمیں دکھلاویں کہ پہلے اشتہار میں یہ لکھا تھا کہ پہلے ہی حمل میں بلا واسطہ لڑکا پیدا ہو جائے گا اور اگر پیدا ہونے کے لئے کوئی وقت اشتہار میں بتلایا نہیں گیا تھا تو کیا خدا کو اختیار نہیں تھا کہ جس وقت چاہتا اپنے وعدہ کو پورا کرتا۔ہاں سبز اشتہار میں صریح لفظوں میں بلا توقف لڑکا پیدا ہونے کا وعدہ تھا سو محمود پیدا ہو گیا۔کس قدر یہ پیشگوئی عظیم الشان ہے۔اگر خدا کا خوف ہے تو پاک دل کے ساتھ سوچو۔منہ