مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 241 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 241

مجموعہ اشتہارات ۲۴۱ جلد دوم چنانچہ ایسا ہی ہوا۔دیکھو اخبار سول ملٹری گزٹ۔اخبار آبزرور- مخبر دکن۔پیسہ اخبار۔سراج الاخبار مشیر ہند۔وزیر ہند سیالکوٹ۔صادق الاخبار بہاولپور۔پس یہ خدا کا بلاواسطہ فعل تھا۔کہ ہر ایک دل کی خواہش کے مخالف ان سے اقرار کرایا کہ وہی مضمون غالب رہا۔مگر دوسرے نشان میں قاتل کے دل کی خواہش ڈال کی اور اس طرح پر دونوں نشان بلا واسطہ اور بالواسطہ خلق اللہ کو دکھلا کر پادریوں اور اسلامی مولویوں اور ہندوؤں کے مکر کو ایک دم میں پاش پاش کر دیا۔اور ممکن نہ تھا کہ وہ اپنی شرارتوں سے باز آجاتے جب تک خدا ایسے کھلے کھلے نشان ظاہر نہ کرتا۔اسی کی طرف وہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۰۶ میں اشارہ فرماتا ہے۔اور کہتا ہے لَمْ يَكُنِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِيْنَ مُنْفَكِّيْنَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ وَكَانَ كَيْدُهُمُ عَظِيمًا۔یعنی ممکن نہ تھا کہ نصاری اور مخالف مسلمان اور ہندو اپنے انکاروں سے باز آجاتے جب تک اُن کو کھلا کھلا نشان نہ ملتا اور اُن کا مکر بہت بڑا تھا۔پھر بعد اس کے اسی صفحہ میں فرمایا کہ اگر خدا ایسا نہ کرتا تو دنیا میں اندھیر پڑ جاتا۔یہ اس بات کی اشارہ ہے کہ پادریوں نے آتھم کی پیشگوئی کو باعث اپنے اختفاء کے لوگوں پر مشتبہ کر دیا تھا۔پس اگر لیکھرام کی نسبت جو پیشگوئی تھی جس کی شوخیوں نے ثابت کر دیا تھا کہ وہ رجوع کرنے والا نہیں ایسی ہی مخفی رہ جاتی تو تمام حق خاک میں مل جاتا اور نادان لوگوں کے خیالات سخت نا پاک ہو جاتے اور جاہل قریب قریب دہریوں کے بن جاتے۔سو آسمانوں اور زمینوں کے مالک نے چاہا کہ لیکھر ام حق کے اظہار کا فدیہ ہو اور سچے دین کی سچائی ظاہر کرنے کے لئے بطور بلید ان کے ہو جائے۔سو وہی ہوا جو خدا نے چاہا۔ایک انسان کے مارے جانے کی ہمددری بجائے خود ہے۔مگر یہ بات بہت دلوں کو تاریکی سے نکالنے والی ہے کہ خدا نے جلسہ مذاہب کے نشان کے بعد یہ ایک عظیم الشان نشان دکھلایا۔چاہیے کہ ہر یک روح اس ذات کو سجدہ کرے جس نے ایک بندہ کی جان لے کر ہزاروں مر دوں کو زندہ کرنے کی بنیاد ڈالی۔اور پھر اسی پیشگوئی کی طرف براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۲۲ میں یہ الہام اشارہ فرماتا ہے کہ ” بخرام کے وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد۔