مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 242 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 242

مجموعہ اشتہارات ۲۴۲ جلد دوم پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار۔رب الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔اس نشان کا مد عا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔پس جس عظیم الشان نشان کا اس الہام میں وعدہ ہے وہ یہی نشان ہے جس سے مطابق الہام ہذا کے اعلاء کلمہ ء اسلام ہوا۔اور صفحہ ۵۵۷ براہین احمدیہ میں اسی نشان کا ذکر ہے۔جس کا پہلا فقرہ یہ ہے کہ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا یعنی ایک جلالی نشان ظاہر کروں گا اور سرمہ چشم آریہ میں ایک کشف ہے جس کو گیارہ برس ہو گئے۔جس کا ماحصل یہ ہے کہ خدا نے ایک خون کا نشان دکھلایا۔وہ خون کپڑوں پر پڑا جو اب تک موجود ہے۔یہ خون کیا تھا۔وہی لیکھرام کا خون تھا۔خدا کے آگے جھک جاؤ کہ وہ برتر اور بے نیاز ہے!!! بعض آر یہ اخبار والوں نے یہ تعجب کیا کہ لیکھرام کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی ہے اور اس کی مدت بتائی گئی ، دن بتایا گیا۔موت کا ذریعہ بتایا گیا۔یہ باتیں کب ہوسکتی ہیں جب تک ایک بھاری سازش اس کی بنیاد نہ ہو۔چنانچہ پر چہ ضمیمہ سا چار لاہور۳/ مارچ ۱۸۹۷ء اور ضمیمہ انیس ہند میرٹھ ۱۳ مارچ ۱۸۹۷ء نے اس بارے میں بہت زہرا گلا ہے۔ایڈیٹرا نفیس ہندا اپنے پرچہ کے ۱۳ صفحہ میں یہ بھی کہتا ہے کہ ”ہمارا ما تھا تو اسی وقت ٹھنکا تھا جب مرزا غلام احمد قادیانی نے آپ کی وفات کی بابت پیشگوئی کی تھی ورنہ ان حضرات کو کیا علم غیب تھا؟“ اب واضح ہو کہ یہ تمام صاحب آپ اس بات کو تنقیح طلب ٹھیراتے ہیں کہ کیا خدا نے اس شخص کو علم غیب دیا تھا ؟ اور کیا خدا سے ایسا ہونا ممکن ہے؟ سو اس وقت ہم بطور نمونہ بعض اور پیشگوئیوں کو درج کرتے ہیں تا ان نظائر کو دیکھ کر آر یہ صاحبوں کی آنکھیں کھلیں۔اور وہ یہ ہیں۔اوّل۔احمد بیگ ہوشیار پوری کی موت کی پیشگوئی جس کی نسبت لکھا گیا تھا کہ وہ تین برس کی میعاد میں فوت ہو جائے گا۔اور ضرور ہے کہ اپنے مرنے سے پہلے اور مصیبتیں بھی دیکھے۔چنانچہ اس نے اس اشتہار کے بعد اپنے پسر کے فوت ہونے کی مصیبت دیکھی اور پھر اس کی ہمشیرہ عزیزہ کی وفات کا نا گہانی واقعہ اس کی نظر کے سامنے وقوع میں آیا اور بعد اس کے وہ تین سال کی میعاد کے اندر خود ہم مقام ہوشیار پور فوت ہو گیا۔اب ا حاشیہ۔اس پیشگوئی کے دو حصے تھے۔ایک احمد بیگ کی نسبت اور ایک اس کے داماد کی نسبت اور پیشگوئی کے بعض