مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 239 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 239

مجموعہ اشتہارات ۲۳۹ جلد دوم مِنْ عِندِهِ۔يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ مِّنَ السَّمَاءِ۔لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِ اللهِ۔إِنَّا فَتَحْنَالَكَ فَتْحًا مُّبِينًا۔یعنی پادری لوگ اور یہودی لوگ اور یہودی صفت مسلمان تجھ سے راضی نہیں ہوں گے اور خدا کے بیٹے اور بیٹیاں انہوں نے بنارکھی ہیں۔ان کو کہہ دے کہ خدا وہی ہے جو ایک ہے اور بے نیاز ہے۔نہ اس کا کوئی بیٹا اور نہ وہ کسی کا باپ اور نہ کوئی اس کا ہم کفو۔اور یہ لوگ مکر کریں گے ( یہ آتھم کے ظہور پیشگوئی کی طرف اشارہ ہے ) اور خدا بھی مکر کرے گا کہ ان کو ذرہ مہلت دے گا تا اپنے جھوٹے خیالات سے خوش ہو جائیں۔اور پھر فرمایا کہ اس وقت پادریوں اور یہود صفت مسلمانوں کی طرف سے ایک فتنہ برپا ہوگا۔پس تو صبر کر جیسا کہ اولوالعزم نبیوں نے صبر کیا اور خدا سے اپنے صدق کا ظہور مانگ یعنی دعا کر کہ پیشگوئی کے چھپانے میں جو جو پادریوں اور یہودصفت مسلمانوں نے لوگوں کو دھو کے دیئے ہیں وہ دھو کے دور ہو جائیں۔اور پھر فرمایا کہ خدا کی رحمت سے نومید نہ ہو۔کیونکہ خدا کی رحمت اس ابتلاء کے دنوں کے بعد جلد آئے گی۔خدا کی نصرت ہر یک راہ سے آئے گی۔لوگ دور دور سے تیرے پاس آئیں گے خدا نشان دکھلانے کے لئے اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا یعنی بلا واسطہ نشان دکھائے گا۔اور نیز وہ لوگ بھی مدد کریں گے جن کے دلوں پر ہم خود آسمان سے وحی نازل کریں گے یعنی بعض نشان بالواسطہ بھی ہم ظاہر کریں گے۔مطلب یہ کہ بعض پیشگوئیاں براہ راست ظہور میں آئیں گی اور بعض کے ظہور کے لئے ایسے نشان واسطہ ٹھیر جائیں گے جن کے دلوں میں ہم ڈال دیں گے خدا کی باتیں کبھی نہیں ملیں گی اور کوئی نہیں جو ان کو روک سکے۔ہم پادریوں کے مکر کے بعد ایک کھلی کھلی فتح تجھ کو دیں گے۔ان الہامات میں خدا تعالیٰ نے صاف لفظوں میں فرما دیا کہ اول پادری لوگ اور یہود صفت مسلمان مکر کے رو سے ایک پیشگوئی کی حقیقت کو چھپائیں گے۔تا تیری سچائی چھپی رہے اور ظاہر نہ ہو پھر بعد اس کے یوں ہوگا کہ ہم ارادہ فرمائیں گے کہ تیری سچائی ظاہر ہواور تیری پیشگوئیوں کی حقانیت کھل جائے۔تب ہم دو قسم کے نشان ظاہر کریں گے۔ایک وہ جن میں انسانوں کے افعال کا دخل نہیں