مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 202 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 202

مجموعہ اشتہارات جلد دوم پس واضح رہے کہ چونکہ ربانی اشاروں سے ظاہر ہے قرآن شریف اور منطوق صحیح بخاری ومسلم وغیرہ اہل اسلام کے نزدیک کتب مسلمہ اور مقبولہ ہیں اور یہ بات ہر ایک کو معلوم و مفہوم ہے اور اس امر کی حقیقت یہ ہے کہ خداوند کریم و حکیم کی قضا و قدر جس کا اظہار پیش گوئی کے طور پر ہوگا اس طور پر گذری تھی کہ جس وقت روئے زمین پر عیسائیت اور عیسی پرستی غلبہ کرے گی اور صلیب کے لئے وہ عزت اور شان پیدا ہو جائے جو خدائے رحیم و غفور سے تلاش کرنی چاہیے وہ اسے صلیب سے تلاش کریں گے اور وہ چاہیں گے کہ تو حید روئے زمین سے معدوم ہو جائے اور وہ مسلمانوں پر سخت حملے کریں اس زمانے میں خدائے قادر کسی شخص کو صلیب کو توڑنے اور مسلمانوں کی اعانت کے لئے بھیجے گا اور وہ مسیح ابن مریم کی طرح اپنی قوم کی کتاب کا مصدق ہوگا اور ان کا تائید کرنے والا بھی۔اور قوم ، یہود کی طرح اس کی مکفر و مکذب ہو جائے گی۔پس اس قصہ تکفیر کا مسیح کے قصہ تکفیر سے مناسبت کی وجہ سے اس کا نام عیسیٰ ہوگا اور جواسے کا فر کہیں گے ان کا نام یہود ہوگا۔اور یہ دونوں نام استعارہ کے طور پر ہوں گے نہ کہ حقیقت کے رنگ میں۔اور بنیادی غلطی یہیں ہوئی ہے (یعنی ) اگر چہ (یہاں) وہ یہود کے نام کو بطور استعارہ سمجھتے ہیں۔لیکن وہ عیسی کے نام کو بطور حقیقت خیال کرتے ہیں۔الغرض اس وقت ہنگامہ میں محرفہ انا جیل کے واعظوں کا فتنہ اس حد تک پہنچا کہ سادہ لوح اور شکم پرست لوگ گروہ در گروه مرند ہونے شروع ہو گئے اور اسلام پر اس قسم کے حملے کرنے لگے کہ قریب تھا کہ دین متین پر کوئی بہت بڑی آفت نازل ہوتی اس آفت میں کوئی دوسری آفت بھی مل جاتی کہ قوم میں سے تقوی گم ہو جاتا اور اسلام میں باطل فرقے بڑی کثرت سے پیدا ہو جاتے اور حقیقت شناس کم ہو جاتے۔پس ان دونوں فتنوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے انہوں نے مجھے چودھویں صدی کے سر پر بھیجا اور اندرونی فتنوں کی اصلاح کے لیے انہوں نے میرا نام مہدی موعود رکھا اور بیرونی فتنوں کی اصلاح کے لئے اور یہود سیرت قوم کی اصلاح کے لئے انہوں نے مجھے عیسیٰ بن مریم کے نام سے موسوم کیا اور یہ خوشخبری دی کہ اس وقت کسر صلیب تیرے ہاتھ سے ہوگی اور اسی طرح مسلمان کہلانے والوں کے باطل فرقے جو مذ ہب حق اہلِ سنت کے مخالف ہیں پر فتح وغلبہ کو میرے نام سے موسوم کیا۔