مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 102
مجموعہ اشتہارات ۱۰۲ جلد دوم سے محروم نہ رہ جائیں۔یونہی سمجھ لیں کہ کبھی دین کو خدائے تعالیٰ فاسقوں کے ذریعہ سے بھی مدد دیتا ہے۔بالخصوص جبکہ کسی مجبوری سے اس چودھویں صدی کے سر پر جس کی طرف مدت سے آنکھیں لگی ہوئی تھیں کوئی صالح بحیثیت مجدد مبعوث نہ ہو سکا جو اعلاء کلمہ اسلام کے لیے یہ تمام ضروری کام کرتا تو ناچار اس صالح کی جگہ ایک فاسق کام کرنے کے لیے کھڑا ہو گیا ہے۔رہا ان باتوں کا اصل تصفیہ سووہ جلد دن آئے گا کہ خدائے تعالیٰ آپ فیصلہ کر دے گا۔اِسْمَعُوا يَا قَوْمِي وَ اتْرُكُوا لَوْمِي وَ مَا ادْعُوكُمْ إِلَّا إِلَى السَّدَادِ الراق خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ( پنجاب ) یکم جنوری ۱۸۹۶ء نوٹ۔یہ بات یادر ہے کہ جو صاحب اس درخواست پر دستخط نہیں کریں گے وہ اس حرکت سے ظاہر کریں گے کہ انہوں نے اس ملک کو دارالحرب قرار دیا ہے۔مطبوعہ مطبع ضیاء الاسلام قادیان یہ اشتہار ۲۶۸۳۰ کے چار صفحوں پر شائع ہوا ہے ) A تبلیغ رسالت جلد ۵ صفحه ۱ تا ۶ )