مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 101 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 101

مجموعہ اشتہارات جلد دوم ہے۔بعض کا بعض پر اثر پڑتا ہے۔نیک اخلاق میں ایک شخص دوسرے کا وارث بن جاتا ہے۔اور اس سے زیادہ کیا ہو گا کہ خدا تعالیٰ نے قرآن میں خاص طور پر جمعہ کے لیے تاکید کی ہے بلکہ سورۃ کا نام بھی سورہ جمعہ رکھ دیا ہے۔اور احادیث میں جمعہ کے ترک کرنے میں سخت وعید بھی ہے۔اس لیے ضرورت ہے کہ ہر ایک مسلمان گورنمنٹ سے اس حق کے طلب کرنے کے لیے اس درخواست پر دستخط کرے جو اسی غرض سے گورنمنٹ میں بھیجی جائے گی جس کی ایک نقل آپ کی خدمت میں بھیجی جاتی ہے۔اور یاد رکھیں کہ یہ نہایت مبارک کام ہے اور اس کے فوائد میں سے ایک یہ بھی ہوگا کہ جمعہ کی تعطیل سے نماز کی طرف مسلمانوں کو ایک خاص توجہ پیدا ہو جائے گی اور کروڑ ہانئے آدمی مساجد میں داخل ہو کر تمام ملک کی مساجد کو آباد کر دیں گے۔اسلامی شوکت بھی ظاہر ہوگی اور بہت سے ایسے نیک نیتجے نکلیں گے جن کی تحریر مبسوط بیان کو چاہتی ہے۔میں جانتا ہوں کہ ہر ایک نیک دل انسان ضرور اس درخواست پر دستخط کرے گا بجز ایسے شخص کے کہ در حقیقت نا پاک طبع اور مرتدوں کے رنگ میں ہو۔خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے دلوں میں القا کرے اور اپنے الہام سے اس بابرکت کام کی طرف توجہ دلا دے۔اس جگہ مولوی صاحبوں کی خدمت میں خصوصیت کے ساتھ عرض ہے کہ وہ بھی دستخط کرنے سے ثواب آخرت حاصل کریں۔یہ فرض کیا کہ ہم اُن کی نظر میں کافر اور بے دین اور اس جہنم کے لائق ہیں جس کی سزا ابدالآباد اور جس کا عذاب دائمی اور غیر منقطع ہے۔مگر اپنے اس بے دلیل خیال سے اس نیکی ل عن ابن مسعود رضی الله عنه ان النبي صلى الله عليه و اله وسلم قال لقوم يتخلفون عن الـجـمـعـة لـقــد هممت ان امر رجلا يصلي بالناس ثم احرق على رجال يتخلّفون عن الجمعة بيوتهم۔" منه ترجمہ۔حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے جو جمعہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔فرمایا: ” میں نے ارادہ کیا کہ کسی آدمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے پھر ان لوگوں کے گھروں کو ان پر جلا دوں جو جمعے سے پیچھے رہتے ہیں۔(مسند احمد بن حنبل مطبوعه بيروت جلد ۱ صفحه ۴۰۲)