مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 96
مجموعہ اشتہارات ۹۶ ١٢٨ جلد دوم جمعہ کی تعطیل بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کانہ۔اما بعد اے بردران دین و غمخواران شرع متین۔آپ کو معلوم ہوگا کہ میں نے پہلے اس سے محض ہمدردی دین اسلام کی نیت سے گورنمنٹ میں ایک عرضداشت مسلمانوں کی طرف سے بھیجنے کی تجویز کی تھی اور یہ چاہا تھا کہ جو مخالفوں کی طرف سے تحقیر اور توہین ہمارے سید و مولی خاتم الانبیاءمحمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہو رہی ہے اور نا خدا ترس مخالف انواع اقسام کی بیجا تہمتیں اور بے اصل بہتان اس سید المعصومین پر لگارہے ہیں اور سب وشتم اور سخت زبانی کو انتہا تک پہنچا دیا ہے، اس کے روکنے کے لیے کوئی احسن انتظام ہو جائے چنانچہ اسی غرض کے لیے میں نے یہ کوشش کی کہ غیرت مند مسلمان اس عرضداشت پر دستخط کریں اور اس قانون کو پاس کرانا چاہیں کہ آئندہ کل مذہبی مباحثات و مناظرات کو خواہ تحریری ہوں یا تقریری دو شرطوں میں محدود کر دیا جائے یعنی یہ شرط کہ کوئی معترض دوسرے فریق پر کوئی ایسا اعتراض نہ کرے جو خود اسی کے مذہب پر وارد ہوتا ہو کیونکہ یہ امر نیک نیتی کے برخلاف ہے۔دوسری یہ شرط کہ کوئی معترض دوسرے فریق پر ایسے طور سے اعتراض کرنے کا مجاز نہ ہو کہ اعتراض کی بناوہ کتا بیں ٹھہرائی ہوں جو فریق معترض علیہ کی اُن مسلّمہ مقبولہ کتابوں میں سے نہیں ہیں جن کے ناموں کی فہرست وہ چھاپ کر شائع کر چکا ہو۔یہ انتظام