مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 88 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 88

مجموعه اشتہارات ۸۸ ۱۴۷ جلد دوم ضياء الحق گرنه بیند بروز شیره چشم چشمه آفتاب را چه گناه L رسالہ ضیاء الحق کی نسبت ہمارا یہ ارادہ تھا کہ من الرحمن کے ساتھ اس کو شائع کریں اور اسی کے حصوں میں سے ایک حصہ اس کو ٹھہرا دیں، لیکن بالفعل ہم نے رسالہ مذکورہ کی چند کاپیوں کا شائع کرنا اس لیے مناسب سمجھا کہ بعض نا واقف اور متعصب اب تک اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ گویا وہ پیشگوئی جو آتھم کی نسبت کی گئی تھی وہ غلط نکلی ۔ سو جس قد رضیاء الحق کی کا پیاں اب ہم اپنے ہاتھ سے روانہ کرتے ہیں۔ اس کے سوا کسی کی درخواست پر ہرگز یہ رسالہ روانہ نہیں ہوگا۔ مگر اس صورت میں کہ درخواست کننده من الرحمن کی خریداری کی درخواست کرے۔ کیونکہ یہ رسالہ اسی کتاب کا ایک حصہ کیا گیا ہے۔ اور کتاب من الرحمن انشاء اللہ دسمبر ۱۸۹۵ ء تک چھپ جائے گی۔ تب اس کے نکلنے کے وقت یہ رسالہ بھی ایک حصہ اس کا متصور ہو کر شائع کیا جائے گا۔ بالفعل ہم چند نسخے جو پچاس سے زیادہ نہیں محض اس غرض سے شائع کرتے ہیں کہ تا آتھم کے مقدمہ میں ان لوگوں کو جو کہتے ہیں کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی جلد تر اس غلط نہی کے گڑھے سے نکالیں کیونکہ ہمارے اندھے مخالف اب تک اس سچائی کو دیکھ نہیں سکے جو پیشگوئی میں چمک رہی ہے چنانچہ چند روز ہوئے ہیں کہ ہم نے نور افشاں ۱۳ ستمبر ۱۸۹۵ء میں پرچہ بھارت سدھار ۲۴ را گست ۱۸۹۵ء کا ایک مضمون پڑھا ہے جس میں صاحب پر چہ یہ لکھتا ہے پرجہ سرکا لے ترجمہ۔ اگر چمگادڑ جیسی آنکھوں والے دن کے وقت نہ دیکھ سکیں ، تو روشنی کے سرچشمہ سورج کا کیا قصور؟