مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 87 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 87

مجموعہ اشتہارات جلد دوم ڈالیں۔تب بھی وہ میرے مقابل پر قسم کھانے کے لیے ہر گز نہیں آئیں گے۔کیونکہ وہ دل میں جانتے ہیں کہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔میری سچائی کے لیے یہ نمایاں دلیل کافی ہے کہ آتھم صاحب میرے مقابل پر میرے مواجہ میں ہرگز ختم نہیں اُٹھائیں گے اگر چہ عیسائی لوگ ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں اور اگر وہ قسم کھا لیں تو یہ پیشگوئی بلا شبہ دوسرے پہلو پر پوری ہو جائے گی۔خدا کی باتیں ٹل نہیں سکتیں۔بد بخت انسان چاہتا ہے کہ اپنے منہ کی پھونکوں سے سچائی کے نور کو بجھا دے۔مگر وہ نور جو آسمان سے نازل ہوتا ہے اسکی الہی طاقت محافظ ہوتی ہے وہ کسی کے بجھائے سے بجھ نہیں سکتا۔اب ہم منتظر ر ہیں گے کہ پادری فتح مسیح کی طرف سے کیا جواب آتا ہے۔مگر یاد رکھنا چاہیے کہ کوئی ایسا جواب نہیں آئے گا جو ایمانداری اور طلب حق پر مبنی ہو۔صرف جھوٹا عذر ہو گا جس کی بدبو دور سے آئے گی۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المشتهـ خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ۳۰ دسمبر ۱۸۹۵ء مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان ( یہ اشتہار ۳ کے چار صفحہ پر ہے) ، تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ۶۶ تا ۷۰)