مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 59 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 59

ہوسکتا ہے پس مخاصم پر لازم ہے جو اُن تمام جزوی دلائل کو بھی پیش کرے ہاں یہ اختیار ہے کہ جہاں ہم نے مثلاً کسی اصول کے اثبات پر پانچ دلیلیں لکھی ہوں مخاصم صاحب اُس کے اثبات پر یا اُس کے ابطال پر یعنی جیسا کہ رائے اور اعتقاد ہو صرف ایک ہی دلیل بپابندی انہیں شرائط اور انہیں حدود کے جو اشتہار ہذا میں ہم ذکر کرچکے ہیں اپنی الہامی کتاب سے نکال کر دکھلاویں۔المشـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر خاکسار میرزا غلام احمد مقام قادیان ضلع گورداسپور۔پنجاب (منقول از براہین احمدیہ جلد اوّل مطبوعہ ۱۸۸۰ء۔سفیر ہند پریس امرتسر صفحہ ۱۷ تا ۸۲) (روحانی خزائن جلد ۱صفحہ ۲۴ تا ۵۲)