مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 55
جودلائل اور براہین فرقان مجید کی کہ جن سے حقیّت اِس کلامِ پاک کی اور صدق رسالت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ثابت ہوتا ہے دو قسم پر ہیں اوّل وہ دلائل جو اِس پاک کتاب اور آنحضرت کی صداقت پر اندرونی اور ذاتی شہادتیں ہیں یعنی ایسی دلائل جو اسی مقدس کتاب کے کمالات ذاتیہ اور خود آنحضرت کی ہی خصال قدسیہ اور اخلاق مرضیہ اور صفات کاملہ سے حاصل ہوتی ہیںدوسری وہ دلائل جو بیرونی طور پر قرآن شریف اورآنحضرت کی سچائی پر شواہد قاطعہ ہیں یعنی ایسی دلائل جو خارجی واقعات اور حادثات متواترہ مثبتہ سے لی گئی ہیں۔اور پھر ہریک ان دونوں قسموں کی دلائل سے دو قسم پر ہے۔دلیلِ۱ بسیط اور دلیل۲ مرکب۔دلیل۱ بسیط وہ دلیل ہے جو اثبات حقیّت قرآنِ شریف اور صدقِ رسالت آنحضرت کے لئے کسی اور امر کے اِلحاق اور اِنضمام کی محتاج نہیں اور دلیلِ۲ مُرکّب وہ دلیل ہے جو اُس کے تحقّق دلالت کے لئے ایک ایسے کل مجموعے کی ضرورت ہے کہ اگر من حیث الاجتماع اس پر نظر ڈالی جائے یعنی نظر یکجائی سے اس کے تمام افراد کو دیکھا جائے تو وہ کل مجموعی ایک ایسی عالی حالت میں ہو جو تحقّق اُس حالت کی تحقّق حقیّتِ فرقان مجید اور صدق رسالت آنحضرت کو مستلزم ہو اور جب اجزا اِس کی الگ الگ دیکھی جائیں تو یہ مرتبہ برہانیت کا جیسا کہ اُن کو چاہیے