مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 588
تمام دشمنوں کو خوش کر اور ان کی دعائیں قبول فرما لیکن اگر تیری رحمت میرے ساتھ ہے اور توہی ہے جس نے مجھ کو مخاطب کر کے کہا اَنْتَ وَجِیْہٌ فِیْ حَضْرَتِیْ۔اِخْتَرْتُکَ لِنَفْسِیْ اور تو ہی ہے جس نے مجھ کو مخاطب کر کے کہا۔یَحْمَدُکَ اللّٰہُ مِنْ عَرْشِہٖ اور تو ہی ہے جس نے مجھ کو مخاطب کر کے کہا۔یَا عِیْسَی الَّذِیْ لَا یُضَاعُ وَقْتُہٗ۔اور تو ہی ہے جس نے مجھ کو مخاطب کر کے کہا۔الیس اللّٰہ بکاف عبدہ اور توہی ہے جس نے مجھ کو مخاطب کرکے کہا۔قُلْ اِنِّیْ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ اور تو ہی ہے جو غالباً مجھے ہر روز کہتا رہتا ہے اَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَا مَعَکَ تو میری مدد کر اور میری حمایت کے لئے کھڑا ہو جا وَ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ۔راقم خاکسار غلام احمد ازقادیان ضلع گورداسپور ۲۷؍ اکتوبر ۱۸۹۴ء (تعداد اشاعت ۴۰۰۰)ریاض ہند امرتسر (یہ اشتہار سائز کے۱۶ صفحوں پر ہے) (ضمیمہ انوار الاسلام صفحہ ۱ تا ۱۶۔روحانی خزائن جلد ۹ صفحہ ۹۷ تا ۱۲۵)