مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 553 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 553

نے پیشگوئی کی میعاد میں اسلامی عظمت اور صداقت کا کچھ اثر اپنے دل پر نہیں ڈالا اور نہ اسلامی پیشگوئی کی حقّانی ہیبت میرے دل پر طاری ہوئی اور نہ میرے دل نے اسلام کو حقّانی مذہب خیال کیا بلکہ میں درحقیقت مسیح کی ابنیت اور الوہیت اور کفاّرہ پر یقینِ کامل کے ساتھ اعتقاد رکھتا رہا اگر میں اس بیان میں جھوٹا ہوں تو اے قادر خدا جو دل کے تصورات کو جانتا ہے اس بے باکی کے عوض میں سخت ذلت اور دکھ کے ساتھ عذاب موت ایک سال کے اندر میرے پر نازل کر اور یہ تین مرتبہ کہنا ہوگا اور ہم تین مرتبہ آمین کہیں گے اب ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کو مسیح کی عزت کا کچھ بھی پاس ہے یا نہیں زیادہ کیا لکھوں۔۱؎ وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰی راقم میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۵ ؍اکتوبر ۱۸۹۴ء مطبوعہ گلزار محمدی پریس لاہور تعداد اشاعت دس ہزار ۱۰۰۰۰ (یہ اشتہارسائز کے ۳۰ صفحوں پر ہے) (ضمیمہ انوار الاسلام صفحہ ۱ تا ۲۰مطبوعہ ۱۸۹۴ء۔روحانی خزائن جلد ۹ صفحہ ۷۱ تا ۹۶) ------------------------------ ۱؎ نوٹ۔میں اس جگہ ڈاکٹر مارٹین کلارک اور پادری عماد الدین صاحب اور دیگر پادری صاحبان کو بھی حضرت عیسیٰ مسیح ابن مریم کی عزت اور وجاہت کو اپنے اس قول کا درمیانی شفیع ٹھہرا کر خداوند قادر ذوالجلال کی قسم دیتا ہوں کہ وہ آتھم صاحب کو حسب منشاء میری قسم کھانے کے لئے آمادہ کریں ورنہ ثابت ہوگا کہ ان کے دل میں ایک ذرہ تعظیم حضرت مسیح کی عزت اور وجاہت کی نہیں ہے۔منہ