مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 453
مجموعه اشتہارات ۴۵۳ جلد اول جس قدر میری تالیفات ہیں، ان میں سے کوئی بھی خدا اور رسول کے فرمودہ کے مخالف نہیں ہیں اور نہ میں کافر ہوں۔ اور اگر میری کتابیں خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ سے مخالف اور کفر سے بھری ہوئی ہیں تو خدا تعالیٰ وہ لعنت اور عذاب میرے پر نازل کرے جو ابتدائے دنیا سے آج تک کسی کافر بے ایمان پر نہ کی ہو۔ اور آپ لوگ آمین کہیں ۔ کیونکہ اگر میں کافر ہوں اور نعوذ باللہ دین اسلام سے مرتد اور بے ایمان تو نہایت بُرے عذاب سے میرا مرنا ہی بہتر ہے اور میں ایسی زندگی سے بہزار دل بیزار ہوں۔ اور اگر ایسا نہیں تو خدا تعالیٰ اپنی طرف سے سچا فیصلہ کر دے گا۔ وہ میرے دل کو بھی دیکھ رہا ہے اور میرے مخالفوں کے دل کو بھی۔ بڑے ثواب کی بات ہو گی اگر آپ صاحبان کل دہم ذیقعدہ کو دو بجے کے وقت عید گاہ میں مباہلہ پر آمین کہنے کے لیے تشریف لائیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد قادیانی علی اللہ عنہ ۹/ ذیقعده ۱۳۱۰ھ ( مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر ) ۲۶۲۰ یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے ) تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحه ۵۴٬۵۳)