مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 454 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 454

 اتمام حجت اگر شیخ محمد حسین بٹالوی دہم ۱؎ ذیقعد ۱۳۱۰ھ کو مباہلہ کے لئے حاضر نہ ہوا تو اُسی روز سے سمجھا جائے گا کہ وہ پیشگوئی جو اس کے حق میں چھپوائی گئی تھی کہ وہ کافر کہنے سے توبہ کرے گا پوری ہوگئی بالآخر میں دعا کرتا ہوں کہ اے خداوند قدیر اس ظالم اور سرکش اور فتان پر لعنت کر اور ذلّت کی مار اس پر ڈال جو اب اس دعوت مباہلہ اور تقرری شہر اور مقام اور وقت کے بعد مباہلہ کے لئے میرے مقابل پر میدان میں نہ آوے اور نہ کافر کافرکہنے اور سبّ اور شتم سے باز آوے۔آمین ثم آمین۔یَااَیُّھَاا لْمُکَفِّرُوْنَ تَعَالَوْااِلٰی اَمْرٍھُوَسُنَّۃُ اللّٰہِ وَنَبِیِّہٖ لِاَفْحَامِ الْمُکَفِّرِیْنَ الْمُکَذِّبِیْنَ۔فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاعْلَمُوْا اَنْ لَّعْنَۃَ اللّٰہِ عَلَی الْمُکَفِّرِیْنَ الَّذِیْنَ اِسْتَبَانَ تَخَلُّفُھُمْ وَشَھِدَ تَخَوُّفُھُمْ اَنَّھُمْ کَانُوْا کَاذِبِیْنَ۔المشتھر مرزا غلام احمد قادیانی (یہ اشتہار رسالہ سچائی کا اظہار مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر کے صفحہ ۱۹ پر ہے) (روحانی خزائن جلد ۶ صفحہ ۸۲) ۱؎ اس میں تمام علماء مکفّرین کو بہ تقرری تاریخ دہم ذیقعد ۱۳۱۰ھ بمقام امرتسر مباہلہ کے لیے بُلایا گیا ہے۔