مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 447
اعلان مباہلہ بجواب اشتہار عبد الحق غزنوی مورخہ ۲۶؍ شوال ۱۳۱۰ھ ایک اشتہار مباہلہ ۱؎ ۲۶؍ شوال ۱۳۱۰ھجری شائع کردہ عبد الحق غزنوی میری نظر سے گزرا۔سو اس ۱؎ جس اشتہار کا یہ ذکر ہے۔وہ حاشیہ ہذا میں نقل کیا جاتا ہے تا کہ ناظرین اس سے واقفیت حاصل کر لیں اور وہ یہ ہے۔(مرتب) استدعاء مباہلہ از مرزا قادیانی بذریعہ اشتہار ایک اشتہار مطبوعہ ۲۵؍ اپریل ۱۸۹۳ء از جانب مرزا بتاریخ ۱۹؍ شوال ۱۳۱۰ھ میری نظر سے گزرا۔جس میں اُس مُباہلہ کا ذکر تھا جو بتاریخ ۲؍ شوال ۱۳۱۰ھ میرے اور حافظ محمد یوسف کے درمیان مرزا اور اس کے چیلوں کے ارتداد کی بابت ہوا تھا۔نیز اس میں استدعا مباہلہ علمائے اسلام سے تھی۔صاحب قادیانی کا یہ اشتہار حسب عادت خود پُر از کذب و بہتان و افتراء ہے۔ارے مرزا جب تجھے کلام اللہ اور حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور چودہ سو برس کے مسلمانوں کو جھٹلاتے شرم نہ آئی تو ہم سے کیا شرم۔اِذَا لَمْ تَسْتَحْیِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ۔طعنہ گیر د در سخن بر با یزید ننگ دارد از درون او یزید جو لوگ بمضمون سَلَامٌ عَلَیْکُمْ لَا نَبْتَغِی الْجَاھِلِیْنَ جاہلوں اور یاوہ گوؤں کے جھگڑوں سے بچتے اور کنارہ کرتے ہیں۔اور آیۃ ۲؎ پر عامل اور گوشہ نشینی اور خلوت گزینی کی طرف مائل ہیں۔ان سے مباحثہ اور مباہلہ کی درخواست ہے۔اور جو لوگ شاہ سوارِ میدان ہیں اور بار بار ۲؎ الاعراف: ۲۰۰