مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 441 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 441

سے نکل جائے کہ میاں کیوں کلمہ گوئوں کو کافر بناتے ہوکچھ خدا سے ڈرو تو دیوانہ کی طرح اس کے گرد ہو جاتا ہے اور بہت سی گالیاں اِس عاجز کو نکال کر کہتا ہے کہ وہ ضرور کافر اور سب کافروں سے بدتر ہے۔ہم اس کے خیر خواہوں سے ملتجی ہیں کہ اس نازک وقت میں ضرور اس کے حق میں دعا کریں۔اب کشتی اس کی ایک ایسے گرداب میں ہے جس سے جان بَر ہونا بظاہر محال معلوم ہوتا ہے۔وَ اِنِّیْ رَأَ یْتُ اَنَّ ھٰذَا الرَّجُلُ یُؤْمِنُ بِاِیْمَانِیْ قَبْلَ مَوْتِہٖ وَرَأَیْتُ کَاَنَّہٗ تَرَکَ قَوْلَ التَّکْفِیْرِ وَ تَابَ۔وَ ھٰذِہٖ رُؤْیَایَ وَ اَرْجُوْ اَنْ یَّجْعَلَھَا رَبِّیْ حَقًّا۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔راقــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور۔۴؍ مئی ۱۸۹۳ء (یہ اشتہار حجۃ الاسلام بار اوّل مطبوعہ ریاض ہند امرتسر ۸؍ مئی ۱۸۹۳ء کے صفحہ ۲۱، ۲۲ پر ہے) (روحانی خزائن جلد ۶ صفحہ ۵۸، ۵۹)