مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 333
آسمانی فیصلہ کے متعلق خط و کتابت از جانب عباس علی۔بخدمت مرزا غلام احمد قادیانی۔عرض ہے کہ جواب فیصلہ آسمانی مندرجہ اشاعۃ السنہ صفحہ ۵۱ جو ایک صوفی صاحب بالمقابل آپ سے بموجب آپ کے وعدے کے کرامت دیکھنے یا دکھلانے کی درخواست کرتے ہیں۔بھیج کر التماس ہے کہ آپ کو اس میں جو کچھ منظور ہو تحریر فرماویں کہ اس کے موافق عملدرآمد کیا جاوے۔اور مضمون صفحہ ۵۱ بغور ملاحظہ ہو کہ فریق ثانی آپ کے عاجز ہونے پر کام شروع کرے گا۔الراقم عباس علی از لودہانہ ۶؍مئی ۱۸۹۲ء الجواب بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَالسَّلَامُ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی۔امّابعد بخدمت میر عباس علی صاحب واضح ہو کہ آپ کا رقعہ پہنچا۔آپ لکھتے ہیں جو ایک صوفی صاحب بالمقابل آپ سے بموجب آپ کے دعوے کے اشاعۃ السنہ میں کرامت دیکھنے یا دکھلانے کی