مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 307
نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ ۱؎ اشتہار واجب الاظہار جس میں مولوی محمد اسحاق صاحب کو حضرت مسیح ابن مریم کی حیات و وفات کے بارے میں بحث کے لئے دعوت کی گئی ہے واضح ہو کہ کل ۳۰؍اکتوبر ۱۸۹۱ء کو مولوی محمد اسحق صاحب اس عاجز کے مکان (فرودگاہ) میں تشریف لائے اور ایک جلسہ عام میں حضرت مسیح ابن مریم کی وفات کے بارے میں مولوی صاحب موصوف نے گفتگو کی۔اور یہ بھی فرمایا کہ اس قدر تو ہم بھی مانتے ہیں کہ بعض احادیث میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم چند گھنٹے کے لیے ضرور فوت ہو گئے تھے۔مگر ہمیشہ کے لیے نہیں بلکہ وہ پھر زندہ ہوکر آسمان پر چلے گئے تھے۔اور پھر کسی وقت زمین پر اُتریں گے اور پینتالیس برس تک زمین پر بسر کرکے پھر دوبارہ مریں گے یعنی دو موتیں ان پر ضرور وارد ہوں گی۔اس پر مولوی صاحب کو ایک مبسوط ۱؎ الاعراف: ۹۰