مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 306 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 306

کے جوہر دکھائے جنہیں آخر اس عظیم الشان کتاب نے اپنی کمال قوت دلائل سے پست اور ذلیل کیا۔وہ لوگ جن میں سچا تقویٰ اور خشیۃ اللّٰہ ہوتا ہے بے جانے بوجھے کسی بھاری بات کی نسبت اپنی زبان نہیں کھولا کرتے۔انہیں ہمیشہ اس بات کا دھڑکا لگا رہتا ہے کہ اس گوشت کے ٹکڑے (زبان) کی سب کارروائی کی سخت باز پُرس ہو گی۔اے ناظرین! میں تمہیں ہمدردی اور خیر خواہی سے کہتا ہوں کہ ایک دفعہ تمام و کمال میری اس کتاب کو پڑھ جائو۔یقین سمجھو کہ تمہیں اس میں نور ہدایت اور حق کا راستہ ملے گا۔یہ کتاب قریب ساٹھ جزو کے بڑی صفائی سے طبع ہوئی ہے اور دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔جن کی قیمت فقط (تین روپے)بِلامحصول ڈاک ہے۔یہ کتاب اس عاجز اور پنجاب پریس سیالکوٹ سے درخواست کرنے پر بصیغہ وی پی منگوائی جا سکتی ہے۔اس وقت دہلی والوں کو اس کالینا آسان ہے کیونکہ یہاں میرے پاس کسی قدر نسخے موجود ہیں۔(یہ اشتہارکے ۱۶ صفحوں پر ہے) (تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحہ ۳۹ تا ۵۵)