مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 305 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 305

ماہیت وغیرہ صدہا امور ایسے ہیں جو اللّٰہ جَلَّ شَانُـہٗ نے اس عاجز پر منکشف کئے ہیں اور جابجا اس کتاب میں درج کئے گئے ہیں۔میں نے اِتْمَامًا لِلْحُجَّۃ وَ نُصْحًا لِلْعِبَاد حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کے بارے میں ایسی وسعت سے بحث کی ہے کہ اس کے متعلق قرآن کریم اور احادیث شریفہ سے کوئی بھی پہلو فروگزاشت نہیں کیا ہر ایک حدیث پر سیری بخش اور کافی اطمینان دہ کلام کیا ہے۔اور محض حکیم حمید تَعَالٰی شَانُـہٗ کی تفہیم و تعلیم سے قرآن کی تیس۳۰ صریح اور بیّن آیتوں سے حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات پر استدلال کیا ہے۔اور اس زمانہ میں اب تک جس قدر دلائل حیات پر مسیح علیہ السلام کے دئیے گئے اور دئیے جاتے ہیں۔ان کو بڑے انصاف اور نیک نیّتی سے بدلائل کتاب وسنّت توڑا ہے۔اس کتاب میں ایک کافی حصّہ الہامی پیشین گوئیوں کا بھی ہے جو سُنّت اللہ کے موافق صادق اور کاذب کے امتیاز اور شناخت کا سچا اور کامل آلہ اور معیار ہیں۔اگر لوگ تحمل کریں تو بہت جلد ہماراصدق اور کذب آفتاب کی طرح ان پر کھل جائے۔اس عاجز نے وابستگانِ زنجیرِ فلسفہ اور منطق کی طرح زمانہ کی بے بنیاد خشک اور بے مغز عقلی فلاسفی سے اس بارے میں کام نہیں لیا۔اور نہ درحقیقت وہ اس قابل ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے وَرَائُ الْوَرَاء اسرار اور اُس کے کلام کریم کے اعلیٰ معارف کے حلّ و انکشاف میں مجرداً بلا مدد الہام و وحی اس سے اعانت کی توقع رکھی جا سکے بلکہ ہر قسم کے ثبوت کے پیش کرنے میں قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کو ہی پیش نظر رکھا ہے۔چنانچہ ازالہ اوہام کو پڑھ کر ہمارے اس بیان کی بخوبی تصدیق ہو سکتی ہے۔نیز اس کتاب میں اپنے مسیح موعود ہونے کا ثبوت دلائل شافیہ اور براہین کافیہ سے دیا ہے۔جسے پڑھ کر ہر طالب حق اور رموز کلام الٰہی اور انبیاء علیہم السلام کے کلمات کے اسرار کا بصیر پورا اطمینان حاصل کر سکتا ہے۔یہ وہی کتاب ہے جس کی نسبت لکھا گیا تھا کہ اس کے طبع اور پھر بغور مطالعہ کرنے کے بغیر کوئی شخص اس عاجز کی نسبت ردّ و تردید میں جرأت نہ کرے۔مگر عجول انسان افسوس ادنیٰ تحریک پر قابو سے نکل جاتا ہے اور پھر جذباتِ نفسانیہ پر غلبہ پانے کی اس میں مقدرت نہیں رہتی۔بڑی بڑی بُردباری کے دعوے کرنے والے مولویوں اور فقیہوں نے عُجلت مزاجی کی راہ سے تیغ زبان اور شمشیر قلم