مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 304
ہم ہیں کہ ابھی سے آسمان سے فتح گڑھ کی چھت پر اُترے ہیں۔اگرچہ تم اپنے اس امن اورصحت اور جوانی اور غفلت کی حالت میں کب ڈرو گے، مگر پھر بھی کہتا ہوں کہ اس خدا سے ڈرو جو ایک دم میں خوشی کرنے والوں کو غمگین بنا سکتا ہے اور راحتوں کو رنجوں کے ساتھ بدل سکتا ہے۔کیا انسان اس کے ہاتھ میں نہیں؟ اے دہلی تجھ پر افسوس! تُو نے اپنا اچھا نمونہ نہیں دکھلایا۔اے مسلمانوں کی ذریّت! یاد کرو کہ اسلام کیا شَے ہے؟ ڈرو کہ اللہ جَلّ شَانُـہٗ بے نیاز ہے۔یقینا یاد رکھو کہ جو اس کی طرف سے ٹھہر چکا ہے۔وہ انسان کے منصوبوں سے باطل نہیں ہو سکتا۔اے دہلی والو! تم اُس زمین میں رہتے ہو جس میں بہت سے راست باز سوئے ہیں۔شرم کرو کہ تمہارے اوپر خدا ہے، اور تمہارے نیچے راستباز ہیں۔جو خاک میں ملے پڑے ہیں۔ اللّٰہُ۔وَ السَّلَامُ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفیٰ۔اَلنَّاصِحُ عَبْدُ اللّٰہِ الصَّمَدْ غلام احمد۔قادیانی۔۲۳؍ اکتوبر ۱ ۱۸۹ ء از مقام دہلی بازار بلیماراں۔کوٹھی نواب لوہارو (مطبوعہ مطبع افتخار دہلی) ضروری اور مفید اعلان بیقرار اور منتظر شائقین کو جن کے متعاقب استفساری خطوط ہمارے پاس آتے تھے اطلاع دی جاتی ہے کہ ازالہ اوہام تمام و کمال مرتب ہو کر شائع ہو گیا ہے۔اس میں ربِّ جلیل کے القاء سے علاوہ اُن قاطعہ دلائل اور ساطعہ حجج کے جو جناب مسیح علیہ السلام کی وفات کے ثبوت میں بڑے بسط سے لکھے گئے ہیں۔کلامِ الٰہی کے بہت سے دقیق مقامات کے معارف اور حقائق آمیز تفسیریں بھی ثبت کی گئی ہیں۔مثلاً بہشت میں اللہ جَلَّ شَانُـہٗ کے حساب و کتاب لینے کی حقیقت، معجزات مسیحیہ کی