مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 8
اشتہار پانسوروپیہ اشتہار ہذا اس غرض سے دیا جاتا ہے کہ ۷ ؍ دسمبر ۱۸۷۷ء کے وکیل ہندوستان وغیرہ اخبار میں لائق فائق آریہ سماج والوں نے بابت رُوحوں کے اصول اپنا یہ شائع کیا ہے کہ ارواح موجود بے انت ہیں۔اور اس کثرت سے ہیں کہ پرمیشر کو بھی ان کی تعداد معلوم نہیں۔اسی واسطے ہمیشہ مکتی پاتے رہتے ہیں اور پاتے رہیں گے مگرکبھی ختم نہیں ہوویں گے۔تردید اس کی ہم نے ۹؍ فروری سے ۹؍ مارچ تک سفیرِ ہند کے پرچوں میں بخوبی ثابت کر دیا ہے۔کہ اُصول مذکور سراسر غلط ہے۔اب بطور اتمامِ حجت کے یہ اشتہار تعدادی پانسو ۵۰۰روپیہ معہ جواب الجواب باوا نرائن سنگھ صاحب سکرٹری آریہ سماج امرتسر کے تحریر کر کے اقرار صحیح قانونی اور عہد جائز شرعی کرتا ہوں اگر کوئی صاحب آریہ سماج والوں میں سے بپابندیٔ اُصولِ مسلّمہ اپنے کے کُل دلائل مندرجہ سفیر ہندو دلائل مرقومہ جواب الجواب مشمولہ اشتہار ہذا کے توڑ کر یہ ثابت کر دے کہ ارواح موجودہ سوا چار ارب کی مُدّت میں کُل دورہ اپنا پورا کرتے ہیں، بے انت ہیں اور ایشور کو تعداد ان کا نامعلوم رہا ہوا ہے تو میں اس کو مبلغ پانسو ۵۰۰روپیہ بطور انعام کے دوںگا۔اور در صورت توقف کے شخص مثبت کو اختیار ہوگا کہ بمدد عدالت اختیار کرے لیکن واضح رہے کہ اگر کوئی صاحب سماج مذکور میں سے اس اُصول سے منکر ہو تو صرف انکار طبع کرانا کافی نہ ہو گا بلکہ اس صورت میں بتصریح لکھنا چاہیے کہ پھر اُصول کیا ہوا؟ آیا یہ بات ہے کہ ارواح