مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 9
ضرور کسی دن ختم ہو جائیں گے اور تناسخ اور دنیا کا ہمیشہ کے واسطے خاتمہ ہو گا۔یا یہ اُصول ہے کہ خدا اور روحوں کو پیدا کر سکتا ہے یا یہ کہ بعد مکتی پانے سب روحوں کے پھر ایشور انہیں مکتی یافتہ روحوں کو کیڑے مکوڑے وغیرہ مخلوقات بنا کر دُنیا میں بھیج دے گا، یا یہ کہ ارواح اگرچہ بے انت نہیں اور تعداد ان کا کسی حدود معیّن میں ضرور محصُور ہے مگر پھر بھی بعد نکالے جانے کے باقی ماندہ اُتنے کے اُتنے ہی نہیں رہتے ہیں۔نہ مکتی والوں کی جماعت جن میں یہ تازہ مکتی یافتہ جا ملتے ہیں۔اس بالائی آمدن پہلے سے کچھ زیادہ بن جاتے ہیں اور نہ یہ جماعت جس سے کسی قدر ارواح نکل گئے بعد اس خرچ کے کچھ کم ہوتے ہیں۔غرض جو اُصول ہو بہ تفصیل مذکورہ مفصّل لکھنا چاہیے۔المشتہر:۔مرزا غلام احمد۔رئیس قادیان عفی عنہ۔۲ مارچ ۱۸۷۸ء (منقول از الحکم نمبر ۱۸ جلد ۹ صفحہ ۱ مورخہ ۲۴؍ مئی ۱۹۰۵ء کالم۳،۴ و حیاتِ احمد جلد اوّل حصّہ دوم صفحہ ۸۷، ۸۸ طبع دوم و تبلیغ رسالت جلد اوّل صفحہ ۱، ۲ و بدر سلسلۃ الجدید جلد ۱ نمبر ۸ صفحہ ۸ کالم ۲)