مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 236 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 236

اللّٰہ اکبر ہم مفصلہ ذیل کتابوں کا اشتہار جو مخالفان اسلام کے حملوں کے دفاع میں لکھی گئی ہیں۔علاوہ غرض اشاعت کے بایں قصد بھی دیتے ہیں کہ ہمارے بھائی مسلمانوں پر کھل جائے کہ تائیدِ دین متین اور تقویّتِ احکامِ شرح مُبین کس گروہ کی جانب سے ہو رہی ہے۔اور کونسی جماعت مال وجان و دل سے اعلائے کلمۃ اللہ و نصرت دعوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں مشغول و مصروف ہے۔(۱)(ایک روپیہ آٹھ آنہ)تصدیق براہینِ احمدیہ حصّہ اوّل مصنفہ حکیم مولوی نور الدین صاحب (۲) (دو روپے آٹھ آنہ)فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب۔نصاریٰ کے جواب میں مصنفہ ایضاً (۳)(چار آنہ)رسالہ ردّ تناسخ مصنفہ ایضاً یہ کتابیں پنجاب پریس سیالکوٹ سے مل سکتی ہیں۔(۴)(چار آنہ) رسالہ ابطال الوہیت و ابنیت مسیح علیہ السّلام۔مصنفہ ایضاً یہ رسالہ انجمن حمایت الاسلام لاہور سے مل سکتا ہے۔(تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحہ ۷،۸)