مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 237 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 237

  نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ    ۱؎ اشتہار نُصرتِ دین و قطع تعلق از اقارب مخالفِ دین عَلٰی مِلَّۃِ اِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا چوں بدندان تو کرمے اوفتاد آن نہ دندانی بکن ای اوستاد ۲؎ ناظرین کو یاد ہو گا کہ اس عاجزنے ایک دینی خصوصیت کے پیش آ جانے کی وجہ سے ایک نشان کے مطالبہ کے وقت اپنے ایک قریبی میرزا احمد بیگ ولد میرزا گاماں بیگ ہوشیار پوری کی دختر کلاں کی نسبت بحکم و الہام الٰہی یہ اشتہار دیا تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہی مقدر اور قرار یافتہ ہے کہ وہ لڑکی اس عاجز کے نکاح میں آئے گی۔خواہ پہلے ہی باکرہ ہونے کی حالت میں آ جائے اور یا خدا تعالیٰ بیوہ کر کے اس کو میری طرف لے آوے۔چنانچہ تفصیل ان کل امور مذکورہ بالا کی اس اشتہار میں درج ۱؎ النساء:۱۴۹ ۲؎ ترجمہ۔جب تیرے دانتوں میں کیڑا لگ جائے تو وہ تیرے دانت نہیں رہے حضرت انہیں اکھاڑ پھینکئے۔