مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 235 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 235

اعلان ۔۱؎ چونکہ یہ عاجزعرصہ تین سال سے عزیزم میرزا غلام احمد صاحب پر بدگمان تھا۔لہٰذا وقتاً فوقتاً نفس و شیطان نے خدا جانے کیا کیا ان کے حق میں مجھ سے کہوایا جس پر آج مجھ کو افسوس ہے۔اگرچہ اس عرصہ میں کئی بار میرے دل نے مجھے شرمندہ بھی کیا، لیکن اس کے اظہار کا یہ وقت مقدر تھا۔باعث اس تحریر کا یہ ہے کہ ایک شخص نے میرزا صاحب کو خط لکھاکہ میں تم سے موافقت کیونکر کروں۔تمہارے رشتہ دار (یعنی یہ عاجز) تم سے برگشتہ و بدگمان ہیں۔اس کو سُن کر مجھے سخت ندامت ہوئی۔اور ڈرا کہ ایسا نہ ہوکہ کہیں اپنے گناہوں کے علاوہ دوسروں کے نہ ما ننے کے وبال میں پکڑا جائوں۔لہٰذا یہ اشتہار دے کر مَیں بَری الذمہ ہوتا ہوں۔مَیں نے جو کچھ مرزا صاحب کو فقط اپنی غلط فہمیوں کے سبب سے کہا نہایت بُرا کیا۔اب مَیں توبہ کرتا ہوں اور اس توبہ کا اعلان اس لئے دیتا ہوں کہ میری پیروی کے سبب سے کوئی وبال میں نہ پڑے۔اب سب لوگ جان لیں کہ مجھے کسی طرح کی بد گمانی میرزا صاحب پر نہیں۔وَ مَا عَلَیْنَا اِلَّا الْبَلَاغُاس سے بعد اگر کوئی شخص میری کسی تحریر یا تقریر کو چھپواوے اور اس سے فائدہ اُٹھانا چاہے تو میں عند اللہ بَری ہوں۔اور اگر کبھی مَیں نے میرزا صاحب کی شکایت کی یا کسی دوست سے آپ کی نسبت کچھ کہا ہو تو اس سے اللہ تعالیٰ کی جناب میں معافی مانگتا ہوں۔الملعــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــلن میرناصر نواب نقشہ نویس دھلــــــــــــــــــــــــــوی ۱؎ البقرۃ: ۲۲۳