مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 230 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 230

  ۔۱؎ مُباہلہ کے اشتہار کا جواب ناظرین کو معلوم ہو گا کہ میاں عبد الحق صاحب غزنوی کے پہلے اشتہار کے جواب میں جو مباہلہ کے لیے انہوں نے شائع کیا تھا۔اس عاجز نے یہ جواب لکھا تھا کہ مسلمانوں کے جزئی اختلافات کی وجہ سے باہم مباہلہ کرنا عند الشرع ہرگز جائز نہیں۔مذہب اسلام ایسے اختلافات سے بھرا پڑا ہے۔حضرت مسیح ابن مریم کا جسم خاکی کے ساتھ آسمان کی طرف اُٹھایا جانا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمانی طور پر اُٹھائے جانے کی نسبت جو معراج کی رات میں بیان کیا جاتا ہے، کچھ زیادہ عزت کے لائق نہیں اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمانی صعود کی نسبت مسیح کے جسمانی صعود کا کچھ زیادہ ثبوت پایا جاتا ہے۔اور ظاہر ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے برخلاف ایک اجماع کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمانی معراج کا بکلّی انکار کر دیا ہے، مگر کسی صحابی نے ان سے مباہلہ کی درخواست نہیں کی۔ماسوا اس کے اور بہت سے اختلافات صحابہ میں واقع ہوئے یہاں تک کہ بعض نے بعض قرآن شریف کی سُورتوں کو قرآن شریف میں داخل نہیں سمجھا۔اور پھر ہر ایک زمانہ میں جزئی اختلافات کا سلسلہ بڑھتا گیا اور اس سلسلہ کو کچھ تو ائمہ اربعہ اور محدّثین اور مفسرین نے وسعت دی اور ہزارہا جزئیات مختلفہ آگے رکھ دئیے اور کچھ اہلِ کشف نے ان اختلافات کو بڑھایا۔۱؎ الاعراف: ۹۰