مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 2
پیش کردہ سے تعداد میں زیادہ نکلیں اگرچہ ایک نمبر میں زیادتی ہو یا برابر نکلیں یا ثلث کم نکلیں یا نصف کم نکلیں تو میں مبلغ پانچ سو روپیہ اس شخص کو دوں گا جو ایسی فہرست پیش کر کے ثابت کرے اور اگر ادا میں توقف ہو تو شخص غالب کو اختیار ہو گا جو بموجب قانون معاہدہ مجریہ حال اور ایکٹ 10۔۱۸۷۷ء کے روپیہ عہدنامہ ہذا کا مددِ سرکار سے وصول کرے۔لیکن بعد اس اشتہار کے کوئی سر نہ اٹھائے تو وہ مغلوب سمجھا جائے گا۔فقط المشتـــــــــــــــــــــــــــــــھر مرزا غلام احمد ولد مرزا غلام مرتضیٰ مرحوم رئیس قادیان عفی عنہ (اخبار منشور محمد ی بنگلور۔جلد ۶ نمبر ۳۳۔۲۵ ذیقعدہ ۱۲۹۴ھ روز شنبہ صفحہ ۱، ۲) (منقول از روزنامہ الفضل قادیان مورخہ ۶؍ اپریل ۱۹۴۱ء صفحہ ۳ )