مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 3 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 3

 اعلان نامہ متعلقہ اشتہار ہر ایک دانا پر جو طالب حق ہے یہ بات واضح ہے جو بعد توحید جناب باری تعالیٰ کے عمدہ تعلیم سچ بولنے اور سچ پر قائم رہنے کی ہے، کیونکہ یہ ایک ایسی بزرگ نیکی ہے کہ انسان اپنے سب قولوں اور فعلوں اور حرکتوں اور سکونوں اور جملہ معاملات اور موارِد نیک میں بشرطِ نیک نیتی اور اتباع امورِخیر کے لازم پکڑ لے تو باقی سب نیکیاں بالغرض حاصل ہو جائیں گی۔اب تمام ارباب صدق و دیانت پر روشن ہو کہ اگرچہ خدا کی سب پاک کتابوں پر ہمارا ایمان ہے۔   وِردِ دل و زبان ہے۔لیکن ہم عدالت اور حق کے التزام کی تعلیم محمدؐ ی میں جس کا مخزن قرآنِ مجید اور احادیث صحیحہ ہیں اس قدر تاکید شدید پاتے ہیں کہ بلاشائبہ تکلف ہزارم حصہ اس کا بھی دوسری کتاب میں نظر نہیں آتا۔و جہ یہ معلوم ہوئی جو وہ خاتم الرسلہے اس کی تعلیم ان کی مکمل اور متمم دوسری کتابوںکے ہے اور یہ میری بست سالہ تحقیقات کا نتیجہ ہے جو آج میں ظاہر کرتا ہوں۔لہٰذا ایک اشتہار انعامی پانسو روپیہ کا جو ہمراہ اعلان نامہ ہذا ہے مشتہر کر کے بخدمت جملہ صاحبان مسیحی و یہودی و مجوسی و آریہ سماج و عامہ پنڈتان ہنود ملتمس ہوں کہ اگر کوئی صاحب میری رائے سے متفق نہ ہوںتو حسب شرائط مندرجہ اشتہار کے اپنی اپنی کتاب مخصوص الرسول یا کلام الرسول سے جواس فرقہ میں مشتہر ہو چکی ہوں تعداد مختلف اوقات کے احکام او رمواعظ صدق