مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 178
نہایت ہی بُرا ہو گا اور جس کسی دوسرے شخص سے بیاہی جائے گی وہ روز نکاح سے اڑھائی سال تک اور ایسا ہی والد اس دُختر کا تین سال تک فوت ہو جائے گا ۱؎ اور ان کے گھر پر تفرقہ اور تنگی اور مصیبت پڑے گی اور درمیانی زمانہ میں بھی اس دختر کے لیے کئی کراہت اور غم کے امر پیش آئیں گے۔پھر ان دنوں میں جو زیادہ تصریح اور تفصیل کے لیے بار بار توجہ کی گئی تو معلوم ہو اکہ خدا تعالیٰ نے یہ مقرر کر رکھا ہے۔کہ وہ مکتوب الیہ کی دُختر کلاں کو جس کی نسبت درخواست کی گئی تھی ہر ایک روک دور کرنے کے بعد انجام کار اسی عاجز کے نکاح میں لاوے گا اور بے دینوں کو مسلمان بناوے گا اور گمراہوں میں ہدایت پھیلاوے گا۔چنانچہ عربی الہام اس بارے میں یہ ہے۔کَذَّبُوْا بِاٰ یَا تِنَا وَکَانُوْا بِھَا یَسْتَھْزِئُ وْنَ فَسَیَکْفِیْکَھُمُ اللّٰہُ وَ یَرُدُّھَا اِلَیْکَ لَا تَبْدِیْلَ لِکَلِمَاتِ اللّٰہِ اِنَّ رَبَّکَ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ۔اَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَا مَعَکَ۔عَسٰٓی اَنْ یَّبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا۔یعنی انہوں نے ہمارے نشانوں کو جھٹلایا اور وہ پہلے سے ہنسی کر رہے تھے۔سوخدا ئے تعالیٰ ان سب کے تدارک کے لیے جو اس کام کو روک رہے ہیں تمہارا مدد گار ہو گا اور انجام کار اس کی اس لڑکی کو تمہاری طرف واپس لائے گا۔کوئی نہیں جو خدا کی باتوں کو ٹال سکے۔تیرا ربّ وہ قادر ہے کہ جو کچھ چاہے وہی ہو جاتا ہے۔تو میرے ساتھ اور مَیں تیرے ساتھ ہوں اور عنقریب وہ مقام تجھے ملے گا جس میں تیری تعریف کی جائے گی۔یعنی گو اوّل میں احمق اور نادان لوگ بد باطنی اور بد ظنی کی راہ سے بد گوئی کرتے ہیں اور نالائق باتیں مونہہ پر لاتے ہیں، لیکن آخر خدائے تعالیٰ کی مدد کو دیکھ کر شرمندہ ہوں گے۔اور سچائی کے کھلنے سے چاروں طرف سے تعریف ہو گی۔اس جگہ ایک اور اعتراض نُور افشاں کا رفع دفع کرنے کے لائق ہے۔اور وہ یہ ہے کہ اگر یہ الہام خدائے تعالیٰ کی طرف سے تھا اور اس پر اعتماد کلّی تھا تو پھر پوشیدہ کیوں رکھا اور کیوں اپنے خط میں ۱؎ تین سال تک فوت ہونا روز نکاح کے حساب سے ہے، مگر یہ ضروری نہیں کہ کوئی اور حادثہ اس سے پہلے نہ آوے بلکہ مکاشفات کی رو سے مکتوب الیہ کا زمانہ حوادث جس کا انجام معلوم نہیں نزدیک پایا جاتا ہے۔وَاللّٰہُ اَعْلَمُ۔منہ