مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 159
۔نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ محمدؐ عربی کابروئے ہر دو سرا ست کسے کہ خاک درش نیست خاک برسراو ۱؎ ۲؎ آیا حق اور بھاگ گیا باطل تحقیق باطل ہے بھاگنے والا خوشخبری اے ناظرین! میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ وہ لڑکا جس کے تولّد کے لیے مَیں نے اشتہار ۸؍ اپریل ۱۸۸۶ء میں پیشگوئی کی تھی اور خدا تعالیٰ سے اطلاع پا کر اپنے کھلے کھلے بیان میںلکھا تھا کہ اگر وہ حمل موجودہ میں پیدا نہ ہوا تو دوسرے حمل میں جو اس کے قریب ہے ضرور پیدا ہو جائے گا۔آج ۱۶ ذیقعدہ ۱۳۰۴ھ مطابق ۷؍ اگست ۱۸۸۷ء میں ۱۲ بجے رات کے بعد ڈیڑھ بجے کے قریب وہ مولود مسعود پیدا ہو گیا۔فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِکَ اب دیکھنا چاہیے کہ یہ کس قدر بزرگ پیشگوئی ہے جو ظہور میں آئی۔آریہ لوگ بات بات میں یہ سوال کرتے ہیں کہ ہم وہ پیش گوئی منظور کریں گے جس کا وقت بتلایا جائے۔سو اب یہ پیشگوئی انہیں منظور کرنی پڑی۔کیونکہ اس پیشگوئی کا مطلب یہ ہے کہ حمل دوم بالکل خالی نہیں جائے گا۔ضرور لڑکا پیدا ہو گا۔اور وہ حمل بھی کچھ دُور نہیں۔بلکہ قریب ہے۔یہ مطلب اگرچہ اصل الہام میں مجمل تھا لیکن میں نے اسی اشتہار میں لڑکا پیدا ہونے سے ایک برس چار مہینہ پہلے رُوح القدس سے قوت پا کر مفصّل ۱؎ ترجمہ۔محمد عربیؐ جو دونوں جہاں کی عزت ہے جو شخص اس کے در کی خاک نہیں بنا اس کے سر پر خاک۔