مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 158 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 158

پابندی شرائط متذکرہ بالا سیدھا ہمارے سامنے آجائے تاہم بھی دیکھ لیں کہ اس فرشتہ خوشُستہ زبان کی شکل کیسی ہے اور اگر اخیر مئی ۱۸۸۷ء تک مقابل پر نہ آیا اور نہ اپنی مادری خصلت سے باز رہا تو دیکھو میں بعد شاہد حقیقی کے زمین و آسمان اور تمام ناظرین اس رسالہ کو گواہ رکھ کر ایسے یا وہ اور جنگ جو کو مندرجہ ذیل انعام جو فی الحقیقت نیش زنی اور رہزنی اور ظالم منشی کی حالت میں اُسی کے لائق ہے دیتا ہوں تا میں دیکھوں کہ اب وہ سوراخ سے نکل کر باہر آتا ہے یا اس نیچے لکھے ہوئے انعام کو بھی نگل جاتا ہے اور وہ انعام بحالت اُس کے نہ آنے اور بھاگ جانے کے یہ ہے۔(۱) ایک لعنت (۲) دو لعنت (۳) تین لعنت (۴) چار لعنت (۵) پانچ لعنت (۶) چھ لعنت (۷) سات لعنت (۸) آٹھ لعنت (۹) نو لعنت (۱۰) دس لعنت تِلْکَ عَشَرَۃ کَامِلَۃ (منقول از شحنہ ئِ حق صفحہ ۳۶ تا ۳۹ مطبوعہ ریاض ہند پریس امرت سر بار دوم) (روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۷۲ تا ۳۷۶)