مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 155 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 155

 اعلان ۱؎ ہم نے سرمہ چشم آریہ میں چہل روزہ اشتہار ۲؎ بھی جاری کرکے دیکھ لیا کسی ہندو نے کان تک نہیں ہلایا خیال کرنا چاہیے کہ جو شخص تمام دنیا میں اپنے الہامی دعویٰ کے اشتہار بھیج کر سب قسم کے مخالفوں کو آزمائش کے لئے بلاتا ہے اس کی یہ جرأت اور شجاعت کسی ایسی بنا پر ہوسکتی ہے جو نرافریب ہے کیا جس کی دعوت اسلام و دعویٰ الہام کے خطوں نے امریکہ ۳؎ اور یورپ کے دور دور ملکوں ۱؎ یہ ایک اعلان ہے جو ’’شحنہ حق‘‘ مطبوعہ بار دوم کے صفحہ ۳۶ سطر ۷ سے شروع ہوتا ہے۔اس کے عنوان پر لفظ اعلان نہیں لکھا۔البتہ کتاب مذکور کے صفحہ ۳۷ سطر ۱۶ میں اس کو اعلان فرمایا ہے۔اس لیے عنوان اس کا یہاں ’’اعلان‘‘ لکھ دیا ہے اور یہ عنوان مرتب اشتہارات کی طرف سے ہے۔(مرتب) ۲؎ دیکھئے اشتہار نمبر ۳۶ (مرتب) ۳؎ نوٹ۔امریکہ سے ابھی ہمارے نام ایک چٹھی آئی ہے جس کے مضمون کا خلاصہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔صاحبِ مَن ایک تازہ پرچہ اخبار اسکاٹ صاحب ہمہ اوستی میں مَیں نے آپ کا خط پڑھا۔جس میں آپ نے ان کو حق دکھانے کی دعوت کی ہے اس لئے مجھ کو اس تحریک کا شوق ہوا۔میں نے مذہب بدھ اور برہمن مت کی بابت بہت کچھ پڑھا ہے اور کسی قدر تعلیمات زردشت و کنفیوشس کا مطالعہ بھی کیا ہے لیکن محمد صاحب کی نسبت بہت کم۔میں راہ راست کی نسبت ایسا مذبذب رہا ہوں اور اب بھی ہوں کہ گو میں عیسائی گروہ کے ایک گرجا کا امام ہوں مگر سوائے معمولی اور اخلاقی نصیحتوں کے اور کچھ سکھلانے کے قابل نہیں۔غرض میں سچ کا متلاشی ہوں اور آپ سے اخلاص رکھتا ہوں۔آپ کا خادم الیگزنڈر آروب۔پتہ۔۳۰۲۱۔اسٹرن اونیو سینٹ لوئس مسوری اضلاع متحدہ امریکہ۔