مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 153 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 153

 اشتہار چونکہ رسالہ سراجِ منیر جو پیشگوئیوں پر مشتمل ہو گا۔چودہ سو روپیہ کی لاگت سے چھپے گا۔اس لیے چھپنے سے پہلے خریداروں کی درخواستیں آنا ضروری ہے۔تا بعد میں دقتیں پیدا نہ ہوں۔قیمت اس رسالہ کی ایک روپیہ علاوہ محصول ہو گی۔لہٰذا اطلاع دی جاتی ہے کہ جو صاحب پختہ ارادہ سے سراج منیر کو خریدنا چاہتے ہیں۔وہ اپنی درخواستیں معہ پتہ سکونت وغیرہ کے ارسال فرمائیں۔جب ایک حصّہ کافی درخواستوں کا آ جا ئے گا تو فی الفور کتاب کا طبع ہونا شروع ہو جائے گا۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔خاکسار غلام احمد از قادیان جن صاحبوں کو اس رسالہ کی ضرورت ہو وہ اپنا نام معہ پتہ و نشان نقشہ ذیل میں لکھ دیں۔