مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 151
نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اشتہار انعامی پانسوروپیہ دربارہ کتاب لاجواب کحل الجواہر سُرمہ چشم آریہ جو آریوں کے وید اور اُن کے عقائد اور اُصول کو باطل اور دور از صدق ثابت کرتی ہے سُر۱؎مہ چشم آریہ پُر دُر و پُر زِگوہرست بیں زِ سرِّ جستجو سال ازیں ظاہرست۲؎ ۱۳۰۳ یہ کتاب یعنی رسالہ سرمہ چشم آریہ بتقریب مباحثہ لالہ مرلیدھر صاحب ڈرائینگ ماسٹر ہوشیارپور جو عقائد باطلہ وید کی بکلّی بیخ کنی کرتی ہے، اس دعویٰ اور یقین سے لکھی گئی ہے کہ کوئی آریہ اس کتاب کا ردّ نہیں کرسکتا کیونکہ سچ کے مقابل پر جھوٹ کی کچھ پیش نہیں جاتی اور اگر کوئی آریہ صاحب ان تمام وید کے اصولوں اور اعتقادوں کو جو اس کتاب میں رد کئے گئے ہیں سچ سمجھتا ہے اور اب بھی وید اور اس کے ایسے اصولوں کو ایشرکرت ہی خیال کرتا ہے تو اس کو اُسی ایشر کی قسم ہے کہ اس کتاب کا ردّ لکھ کر دکھلاوے اور پانسوروپیہ انعام پاوے۔یہ پانسو روپیہ بعد تصدیق کسی ثالث کے جو کوئی پادری یا برہمو ۱؎ یہ شعر نتائج طبع مولوی محمد یوسف صاحب سنوری سے ہے۔جَزَاھُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔منہ ۲؎ ترجمہ۔’ ’سرمہ چشم آریہ‘‘ موتی وجواہرات سے بھری ہوئی ہے، جستجو (کے پہلے حرف) کے ساتھ دیکھو سال تالیف نکل آئے