مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 150
چکے ہیں اور اب بھی ظاہر کرتے ہیں کہ اب یہ سلسلہ تالیف کتاب بو جہ الہاماتِ الٰہیہ دوسرارنگ پکڑ گیا ہے اور اب ہماری طرف سے کوئی ایسی شرط نہیں کہ کتاب تین سو جُز تک ضرور پہنچے بلکہ جس طور سے خدائے تعالیٰ مناسب سمجھے گا کم یا زیادہ بغیر لحاظ پہلی شرائط کے اس کو انجام دے گا کہ یہ سب کام اسی کے ہاتھ میں اور اسی کے امر سے ہے۔واجب تھا ظاہر کیا گیا۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔المشــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب (منقول از اندرونی صفحہ ٹائٹل پیج سرمہ چشم آریہ مطبوعہ بار اوّل۔ریاض ہند پریس امرت سر۔ستمبر ۱۸۸۶ء) ( روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۴۸)