مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 123 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 123

مخالفت و مغائرت مذہب اور بو جہ نامحرم اسرار ہونے کے حُسنِ ظن کی طرف بمشکل رجوع کر سکتے ہیں جیسے منشی اندر من صاحب مراد آبادی و پنڈت لیکھرام صاحب پشاوری وغیرہ جن کی قضا و قدر کے متعلق غالباً اس رسالہ میں بقید و قت و تاریخ کچھ تحریر ہو گا۔اُن صاحبوں کی خدمت میں دلی صدق سے ہم گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں فی الحقیقت کسی کی بد خواہی دل میں نہیں۔بلکہ ہمارا خداوند کریم خوب جانتا ہے کہ ہم سب کی بھلائی چاہتے ہیں اور بدی کی جگہ نیکی کرنے کو مستعد ہیں۔اور بنی نوع کی ہمدردی سے ہمارا سینہ منور و معمور ہے اور سب کے لئے ہم راحت و عافیت کے خواستگار ہیں، لیکن جو بات کسی موافق یا مخالف کی نسبت یا خود ہماری نسبت کچھ رنجدہ ہو تو ہم اس میں بکلّی مجبور معذور ہیں۔ہاں ایسی بات کے دروغ نکلنے کے بعد جو کسی دل کے دُکھنے کا موجب ٹھہرے ہم سخت لعن و طعن کے لائق بلکہ سزا کے مستوجب ٹھہریں گے۔ہم قسمیہ بیان کرتے ہیں اور عالم الغیب کو گواہ رکھ کر کہتے ہیں کہ ہمارا سینہ سراسر نیک نیتی سے بھرا ہوا ہے اور ہمیں کسی فرد بشر سے عداوت نہیں۔اور گو کوئی بدظنی کی راہ سے کیسی ہی بد گوئی و بدزبانی کی مشق کر رہا ہے اور ناخدا ترسی سے ہمیں آزار دے رہا ہے۔ہم پھر بھی اس کے حق میں دعا ہی کرتے ہیں کہ اے خدائے قادر و توانا! اس کو سمجھ بخش۔اور ہم اس کو اس کے ناپاک خیال اور نا گفتنی باتوں میں معذور سمجھتے ہیں۔کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ابھی اس کا مادہ ہی ایسا ہے۔اور ہنوز اس کی سمجھ اور نظر اسی قدر ہے جو حقائق عالیہ تک نہیں پہنچ سکتی۔زاہدِظاہر پرست از حالِ ماآگاہ نیست در حقِ ماہر چہ گوید جائے ہیچ اکراہ نیست۱؎ اور باوجود اس رحمت عام کے کہ جو فطرتی طور پر خدائے بزرگ و برتر نے ہمارے وجود میں رکھی ہے۔اگر کسی کی نسبت کوئی بات ناملائم یا کوئی پیشگوئی وحشت ناک بذریعہ الہام ہم پر ظاہر ہو تو وہ عالمِ مجبوری ہے جس کو ہم غم سے بھری ہوئی طبیعت کے ساتھ اپنے رسالہ میں تحریر کریں گے۔چنانچہ ہم پر خود اپنی نسبت اپنے بعض جدی اقارب کی نسبت اپنے بعض دوستوں کی نسبت اور بعض اپنے فلاسفر قومی بھائیوںکی نسبت کہ گویا نجم الہند ہیں اور ایک دیسی امیر نو وارد پنجابی الاصل کی نسبت بعض ۱؎ ترجمہ۔کوئی ظاہر پرست زاہد ہمارے حال سے واقف نہیں ہوسکتا، اس لیے ہمارے متعلق تو جو کچھ بھی کہے برا منانے کی کوئی وجہ نہیں۔