مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 99 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 99

اُن پر فضل کرے۔بعض صاحبوں نے اس کتاب کو محض خرید وفروخت کا ایک معاملہ سمجھا ہے اور بعض کے سینوں کو خدا نے کھول دیا اور صدق اور ارادت کو ان کے دلوں میں قائم کردیا ہے لیکن مؤخر الذکر ہنوز وہی لوگ ہیں کہ جو استطاعت مالی بہت کم رکھتے ہیں اور سنت اللہ اپنے پاک نبیوں سے بھی یہی رہی ہے کہ اوّل اوّل ضعفاء اور مساکین ہی رجوع کرتے رہے ہیں اگر حضرت احدیت کا ارادہ ہے تو کسی ذی مقدرت کے دل کو بھی اس کام کے انجام دینے کے لئے کھول دے گا۔ ۔(اشتہار ٹائیٹل پیج صفحہ آخری براہین احمدیہ حصہ چہارم۱۸۸۴ء۔مطبوعہ ریاض ہند پریس امرت سر) ( روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۷۳)