ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 80 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 80

درس خواتین سے قیمتی نوٹ (مرقومہ سکینۃ النساء از قادیان) عورتوں میں صبر و توکل فرمایا۔میرا تجربہ ہے کہ جب انسان آرام کے کھانے کو دکھ کے ساتھ کھاتا ہے تو ذرا بھر برکت نہیں ہوتی مگر عورتوں میں صبر ، توکل بہت کم ہوتا ہے۔مسلمانوں میں تکبر فرمایا۔غریبی بھی ذلت ہے مگر دولتمند خدا کی طرف سے غافل ہو جاتا ہے اور متکبر ہوجاتا ہے۔یہ مرض مسلمانوں میں بہت بڑھ گیا ہے۔دیکھو ان کی بادشاہیاں جارہی ہیں مگر تکبر ان میں بے حد ہے۔الگ الگ گھر بنائو فرمایا۔خدا تعالیٰ نے اپنے کلام میں فرمایا ہے کہ اپنے اپنے الگ الگ گھر بناؤ پھر کوئی فساد نہیں ہوگا۔اصل میں ساس بہوؤں کے، نندوں بھاوجوںکے، دیورانیوں جٹھانیوں کے جھگڑے اسی واسطے زوروں پر ہیں کہ ایک جگہ اکٹھے ایک گھر میں رہتے ہیں۔فرمایا۔میرے خیال میں تو میاں بیویوں کے بھی الگ گھر ہونے چاہیے۔جب آپس میں محبت کا خیال آوے میل ملاقات کرلیں۔بیوی کی چیزوں کا تجسس فرمایا۔میں نے اپنی بیوی کی چیزیں کبھی نہیں دیکھیں نہ ہمیں اب تک معلوم ہے کہ ان کے پاس کتنے ٹرنک، برتن، کپڑے، چیزیں ہیں۔ہمیںکیا ضرورت ہے کہ خواہ مخواہ عورتوں کی باتوں میں دخل دیں۔فرمایابلکہ میں اپنی بیوی کی کوٹھڑی کی جانب بھی کم ہی جاتا ہوں۔زبان پر قابو رکھو فرمایا۔اپنی زبان قابو میں رکھو۔تمہاری زبان سے، ہاتھ سے، پاؤں سے، کان سے، آنکھ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔حیض میں قرآن پڑھنا کسی خاتون کو دریافت مسئلہ پر فرمایا کہ حیض میں قرآن بادب پکڑے اور پڑھ لے جائز ہے۔سبحان اللّٰہ والحمدللّٰہ۔پڑھنا