ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 470
باب ۱۴ جُمَّار۔کھجور کا درخت جب چھوٹا سا بڑھتا ہے تو اس کی چوٹی کو کاٹ کر کھاتے ہیں اس کا نام جُمَّارہے۔باب ۱۵ قَبْلَ اَنْ تُسَوَّدُوْا۔سردار بننے سے قبل۔جب سردار اور امیر بن جائو گے تو پھر علم پڑھنا مشکل ہوجائے گا باب ۱۸ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ پاخانے کو تشریف لے گئے اس وقت ابن عباس دس سال کی عمر کے تھے انہوںنے جھٹ پانی لے کر حضرت کے پاس رکھ دیا۔جب آپ (علیہ الصلوٰۃ و السلام )حاجت سے فارغ ہوئے اور استنجا کیا تو آپ نے دریافت فرمایا کہ یہ پانی کس نے رکھا تھا۔عرض کیا گیا ابن عباس نے۔فرمایا۔اسے بلائو۔ابن عباس بلائے گئے۔آپ نے انہیں گلے لگایا اور دعا کی۔اَللّٰہُمَّ عَلِّمْہُ الْکِتَابَ وَ فَقِّہْہُ فِی الدِّیْنِ۔الٰہی اس کو کتاب کا علم سکھلادے اور دین کی سمجھ اس کو عطا فرما۔معلوم ہوا دعا بھی محل ، موقع اور تحریک خاص کو چاہتی ہے۔آجکل لوگوں نے دعا کو ایک معمول اور لغویات سمجھ رکھا ہے۔کسی کام آئے تو یہ بھی کہتے گئے کہ ہمارے لئے دعا کرو۔باب۲۰ قَیْعَان۔خشک مَیرا۔باب۲۱ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا۔قیامت کی نشانیاں یہ ہیں کہ علم اٹھ جائے گاجہالت قائم ہوجائے گی، شراب پیا جائے گا اور زنا علانیہ ہوگا۔علم سے مراد قرآن شریف اور اسلام ہے پانچ کروڑ روپے کی شراب ایک ہفتہ میں ہندوستان میں آتی ہے۔عالم بے عمل۔چھپڑ کی مانند ہے۔عالم با عمل۔زَیْن جَاذِبُ الْمَآء کی مانند ہے۔