ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 396 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 396

انجمن کے حقوق خلیفہ کے مقابل حضرت خلیفۃ المسیح نے کسی شخص کے جوابات پر ریویو کرتے ہوئے فرمایا۔پھر خلیفہ کو دبایا ہے کہ بانی سلسلہ نے صدر انجمن کو دبایا ہے خلیفہ اس کے ماتحت اور اتباع کا بنایا ہوا ہے۔صدر انجمن ٹوٹی تو یہ خود ٹوٹ گیا۔انجمن محافظ و مالک ہے خلیفہ کسی چیز کا مالک نہیں۔انجمن کا فیصلہ قطعی ہے خلیفہ کا فیصلہ قطعی نہیں۔یہ جواب ہیں واقعہ میں کسی نے دیئے ہیں یا افتراء باندھا ہے اس کو حوالہ بخدا کرتا ہوں۔ایسی خبر بھی ہے کہ بیعت کے دوسرے روز یا تیسرے روز کسی نے یہ کہا کہ خلیفہ کے اختیارات محدود کرنے چاہیے۔میں تمہارے قابو میں کب آسکتا تھا جو آج تمہارے پاس ہے اس پر تو پیشاب بھی نہیں کرتا۔میرے دل میں اس کی عظمت ہی نہیں مجھے دنیا سے حرص ہی نہیں۔انجمن کے لئے قاعدے دیئے ہیں، جیسے مسیح قاعدوں کے نہ تھا وہ خلیفہ بھی نہیں۔عبرت! عبرت! !عبرت!!! اِتَّقُوااللّٰہ! اِتَّقُوااللّٰہ!! اِتَّقُوااللّٰہ!!! یہ کہنا کہ فلاں شخص کی خلافت کی تدبیریں ہیں۔تم ہوکیا تم کو مرتد کر کے ہلاک کردے۔جس کو تم قابل اعتراض سمجھتے ہو اگر خدا کے نزدیک ہوا تو تم کیا بلا ہو۔حضرت مسیح موعوداولاد کے لئے کہتے ہیں۔یاد رہے کہ ہر ایک کی شناخت اس کے وقت میں ہوتی ہے۔میں سوال کرتا ہوں اگر تمہارے واسطے کوئی امام مقتدا جس کے ہاتھ پر بیعت کی ہو کچھ نہیں تو کون ہے جو تمہیں سمجھائے اوررات کے وقت اُبل اُبل کر دعائیں کرے۔اگر اس کی ضرورت نہیں تو کیا تم خوش ہوسکتے ہو کہ قادیان میں صرف کلرکوں کو دیکھ کر خوش ہوجاؤ۔جن کو خدا سلطنت دیتا ہے عقل بھی دیتا ہے۔جس کے لئے خدا قلوب کو مسخر کردیتا ہے اسے عاقبت اندیشی بھی دیتا ہے۔خالد بن ولید عرب کے ایک کنارے سے دوسرے کنارہ تک طواف کرگیا۔اس نے وہ کام کئے کہ دنیا کی تاریخ گواہی نہیں دیتی۔حضرت عمر ؓ خلیفہ ہو کر خالد بن ولید کو معزول کردیتا ہے۔اب کسی کی طاقت نہیں کہ یہ محمد رسول اللہ ﷺ کے وقت سے سپہ سالار عرب ہے۔وہ کسی سے پوچھتا نہیں اور حکم دیتا ہے خالد بن ولید معزول۔اس کی جگہ ابو عبید ہ بن جرّاح کو مقررکردیا۔