ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 394 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 394

گئے۔لاہور کی شاہی سنہری مسجد مسلمانوں کی جاہ وجلال و عظمت کا پتہ دیتی ہے۔مگر اب کچھ نہیں خاک ہے۔پری محل، رنگ محل، مبارک محل عبرت کے نمونے ہیں۔بڑے بڑے شاہوں کے مقابر عبرت کے نشان ہیں۔دہلی میں سینکڑوں کھنڈرات ہیں۔بادشاہوں بیگموں کے مزار ہیں۔ایسے ایسے امراء بھی ہیں جنہوں نے خاک بھی بادشاہ کی پرواہ نہیں کی۔مگر دیکھئے اب ان کے نشان کہاں۔خدا سے ڈرو دنیا چند روزہ ہے انسان کس بات پر گھمنڈ اور غرور کرتا ہے۔دنیا دا ر احمق ہوتے ہیں کچھ پرواہ نہیں کرتے۔بغراخاں ، خضرخاں کے واقعات دیکھو خدا نے جو کرنا تھا کر کے دکھا ہی دیا۔بہت نشان لوگوں کے لئے ہوتے ہیں مگر لوگ اندھوں کی طرح ہوجاتے ہیں۔بدمعاملگی سے بچو فرمایا۔جن لوگوں میں بدمعاملگی ہے، جن میں بعض بداعمالی ہے، جھوٹ ہے، پڑوسی سے عناد ہے اس کو نہیں چھوڑتے قرآن سے منہ پھیرلیا۔بدیوں کو ترک کرو تا خدا سے فلاح پاؤ۔غیر کے نام کو نہ پکار فرمایا۔خدا کے بہت سے نام ہیں ان ناموں سے اس کو پکارو۔کفار جب دریا سے گزرتے تھے تو خدا کے نام کے سوا کسی اور کا نام پکارتے تھے۔یہاں تو آج کل بھی یہ رسم ہے۔دم بھاول حق کہتے ہیں۔خدا سے منہ موڑتے اور مخلوق کو اپنا حاجت روا سمجھتے ہیں۔خدا کا کوئی بیٹا نہیں فرمایا۔خدا کا کوئی بیٹا نہیں۔لوگوں میں یہ بڑی غلط راہ ہے جو دنیا میں بڑے زور وشور سے پھیل رہی ہے۔ایک بیچارے کو خدا بنا دیا ہے یہ جو غلط عقیدہ اندر ہی اندر ہندوستان میں اپنا کام کررہا ہے۔اللہ اکبر فرمایا۔اللہ کی بڑائیاں بیان کریں۔اللہ اکبر یہ تمام برائیوں سے نکلنے کی راہ ہے۔آج کل شیطان بڑے زور سے تمہارا مقابلہ کر رہا ہے۔مبارک ہیں وہ لوگ جو اضطراب سے اس کے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔عشاء کی نماز سے پہلے سونا منع ہے فرمایا کہ عشاء کی نماز سے پہلے سونا منع ہے، مکروہ ہے،